برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان کردیا۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں ںے اعلان کیا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا، نظام "سادہ اور محفوظ" ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موجودہ پاسپورٹ سے ای ویزا کو ضرور لنک کریں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے سرکاری ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے جہاں لوگ جان سکیں گے کہ وہ سہولت کے اہل ہیں یا نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔