Daily Mumtaz:
2026-06-02@22:06:07 GMT

نیب چیئرمین کی قطر کے سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

نیب چیئرمین کی قطر کے سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی قطر کے سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون کے متعدد امور پر تبادلہ خیالقومی احتساب بیورو کے چیئرمین  لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے آج  پاکستان میں قطر کے سفیر جناب علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں  نیب    کے اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔چیئرمین نیب نے قطر کے سفیر کو خوش آمدید کہا اور نیب کے قیام، مقاصد اور قومی بدعنوانی کے انسداد میں کردار کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران، سفیر قطر کو اقوام متحدہ کے کنونشن انسداد بدعنوانی (UNCAC) کے تحت پاکستان کے دوسرے ملکی جائزے میں  بطور ریویور کردار ادا کرنے اوررپورٹ میں پاکستان کا مثبت تشخص پیش کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین نیب نے دسمبر 2025 میں دوحہ میں منعقدہ 11ویں کانفرنس آف دی سٹیٹس پارٹیز (CoSP) اور 15ویں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اینٹی کرپشن اتھارٹیز (IAACA) کے جنرل میٹنگ کے بہترین انعقاد پر بھی قطر کی حکومت کو مبارکباد دی۔دونوں فریقوں کے درمیان قومی احتساب بیورو (نیب) اور قطر کی ایڈمنسٹریٹو کنٹرول اینڈ ٹرانسپیرنسی اتھارٹی (ACTA) کے درمیان فوجداری معاملات میں باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے مسودے کی حتمی شکل دینے سے متعلق مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی۔ نیب نے امید ظاہر کی کہ تجویز کردہ ترامیم پر تبادلہ خیال کے لیے جاری کردہ ورچوئل اجلاس کی درخواست پر قطر کی جانب سے جلد جواب موصول ہو گا۔ اس موقع پہ چیئرمین نیب نے پاکستان میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے قائم کیے گئے “پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (PACA)” اور “سنٹر آف ایکسی لینس” کا تعارف کراتے ہوئے تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے ممکنہ تعاون کی تجویز پیش کی۔قطر کے پاکستان میں نمایاں کاروباری مفادات کے پیش نظر، چیئرمین نیب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نیب شفاف اور سازگار کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ملاقات میں پاکستان سے بڑھتی ہوئی تعداد میں قطر جانے والے ہنر مند ورکرز کے کردار کو سراہا گیا۔ دونوں فریقوں نے غیر قانونی مالی ترسیلات روکنے اور مجرموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے سے روکنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیئرمین نیب نے باہمی تعاون قطر کے سفیر کے لیے

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ