پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گورنمنٹ ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مری اور مضافات کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے تاریخی پیکج کی منظوری دی گئی ہے، جسے مری کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا مری میں رین واٹر ہارویسٹنگ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر اظہار اطمینان

اجلاس میں کوٹلی ستیاں کو پنجاب کا جدید ترین ٹورازم ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹورازم کی 14 اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ یہاں ایکو فرینڈلی گلمپنگ پوڈ ویلج اور ریزارٹ، پنجاب کا پہلا جدید پیرا گلائیڈنگ سینٹر، سیاحوں کے لیے اسکائی گلاس برج اور نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ قائم کیے جائیں گے، جبکہ پتریاٹہ چیئر لفٹ کی مرمت اور اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔

بھوربن میں 50 بیڈ پر مشتمل اسپتال تعمیر ہوگا اور بس اسٹینڈ کے ساتھ واٹر سپلائی اسکیم مکمل کی جا چکی ہے۔ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی، جس کے لیے مونو ریل کی بڈنگ مارچ میں ہوگی۔ 40 کلو میٹر طویل گلاس ٹرین لیک ویو پارک سے مری بس اسٹینڈ تک چلے گی اور اسے اسلام آباد ایئرپورٹ سے مظفرآباد تک توسیع دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا انتباہ، پیرافورس دوکان سیل کرے گی، مریم نواز

اجلاس میں مری کی تاریخی عمارتوں کو قدیمی ڈیزائن کے مطابق بحال کرنے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے الگ شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مال روڈ کی 23 عمارتوں اور 76 دکانوں کی تزئین و آرائش مکمل ہو چکی ہے، جبکہ مری میں معیاری ہوٹل کمپلیکس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائے گا۔

قدرتی حسن کے تحفظ کے لیے غیر قانونی سہ منزلہ عمارتیں ہٹا کر پارکس اور گرین ایریاز بنانے، اپر جھیکا گلی سمیت مختلف شاہراہوں کی توسیع اور جدید سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مری اور مضافات میں 70 سڑکیں مکمل جبکہ 120 زیر تعمیر ہیں۔

واٹر سپلائی میں بہتری کے تحت 2.

8 ملین گیلن اضافی پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور رین واٹر ہارویسٹنگ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تین ہزار گھر مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی میں بھی اسی طرز کے منصوبے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں برفباری کے دوران مؤثر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ جدید مشینری سے برف ہٹانے کے باعث سڑکیں بروقت کھولی گئیں۔ مری میں ٹورسٹ فورس، پی ایچ اے اور واسا کے اقدامات سے سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کوٹلی ستیاں مری مریم نواز نوازشریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کوٹلی ستیاں مریم نواز نوازشریف

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن