کنگز بلڈرز کے عظیم الشان ’کنگز جے ایس ٹاور‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کنگز بلڈرز کی جانب سے جدید طرز تعمیر اور عالمی معیار کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان منصوبہ ’’کنگز جے ایس ٹاور‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سندھ سیدہ شہلا رضا نے باقاعدہ طور پر منعقدہ تقریب میں منصوبے کا افتتاح کردیا ہے، کنگز بلڈرز گزشتہ 48 برسوں میں سندھ خصوصاً کراچی کو سیکڑوں کامیاب اور معیاری منصوبے دینے کی شاندار تاریخ رکھتا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کنگز بلڈر کے سی ای او ڈاکٹر طلحہ، کنگز بلڈر کے ڈائریکٹر مدثر تھانوی، مصطفی تھانوی، آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن اور کنگز جے ایس ٹاور کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد تھانوی اور شہر کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات، بلڈرز کمیونٹی کے رہنما اور معزز مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر سید شہلا رضا نے کنگز بلڈرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کنگز بلڈرز نے نہ صرف کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی اور تجارتی سہولتیں فراہم کرکے تعمیراتی شعبے میں نئی مثال قائم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں ایسے منصوبے شہریوں کے طرز زندگی میں جدید رحجانات متعارف کراتے ہیں اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ اس موقع پر آبادکے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کراچی کے شہریوں کیلیے شاندار منصوبہ دینے پر کنگز بلڈرز کی کاوشوں کاسراہا۔ انہوں نے کہا کہ کنگز جے ایس ٹاور جیسے بڑے اور جدید منصوبے پاکستان کے تعمیراتی شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مثبت اشارہ ہیں۔ حسن بخشی نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں بہت ساری بیوروکریٹک رکاوٹوں کے باوجود آباد کے ممبران عوام کا شاندار رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریونیو کی مد میں بھی ملکی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے کوئی مراعات نہیں مانگ رہے، ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ لینڈ ریفارمز کی جائیں اور لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ چیئرمین آباد کا کہناتھاکہ اگر تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹوں کو ختم اور بلڈرز اور ڈیولپرز کا احساس اور تحفظ فراہم کیا جائے تو ہم پاکستان میں سالانہ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آباد ہمیشہ ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو شہریوں کو سہولتوں کے نئے معیار سے روشناس کروائیں اور رہائشی ضروریات کو پورا کریں۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز اور چیئرمین سدرن ریجن و کنگز جیس ٹاور کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد اویس تھانوی نے بھی تقریب میں اظہار خیال کیا۔ احمد اویس تھانوی نے بتایا کہ کنگز جے ایس ٹاور جدید انجینئرنگ، معیاری تعمیر اور پائیدار رہائشی تجربے کا شاہکار ہوگا۔ ان کے مطابق منصوبے میں نہ صرف دلکش اور پائیدار رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے بلکہ شہریوں کیلیے عالمی معیار کی سہولتیں، جدید لابی، کشادہ پارکنگ، سیکورٹی سسٹم اور فیملی لائف اسٹائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید کمیونٹی اسپیسز بھی فراہم کی جائیں گی۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کو منصوبے کے ماسٹر پلان، طرز تعمیر اور سہولتوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے کنگز جے ایس ٹاور کے ڈیزائن اور معیار تعمیر کو کراچی کے مستقبل کیلیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ کنگز بلڈرز کے مطابق منصوبے کی تعمیر جلد آغاز کے بعد مقررہ مدت میں مکمل کی جائے گی۔ شہری حلقوں نے کنگز جے ایس ٹاور کا سنگ بنیاد رکھنے کو شہر میں رہائشی سہولتوں کی بہتری اور تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف رہائشی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ تعمیراتی صنعت میں روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کنگز جے ایس ٹاور تعمیراتی شعبے وائس چیئرمین کنگز بلڈرز کہا کہ
پڑھیں:
گرین لائن کامن کوریڈور عوام کے لیے آئندہ سال کھلنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی تعمیر کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ سہولت فراہم کرے گا۔
میئر نے مزید بتایا کہ منصوبے کے آغاز کے وقت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، اب تمام مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے، وفاق کے ساتھ منصوبے کے ٹائم لائن پر بھی بات کی گئی ہے اور اس کے مطابق کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں اور آئندہ چند روز میں اس پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ میئر کراچی نے سڑکوں کی خرابی اور ڈرینیج کے مسائل کی نشاندہی کی تھی، جس پر پی آئی ڈی سی ایل سے بات کی گئی، مرتضیٰ وہاب کے تحفظات درست تھے اور ان اقدامات سے کراچی کی ترقی ہوگی، جس کا اثر سندھ اور پاکستان کی ترقی پر بھی پڑے گا۔