کراچی کنگز نے بھی 10 سال کیلئے پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
کراچی کنگز نے بھی 10 سال کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی۔کراچی کنگز اور پی ایس ایل کے درمیان معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر ہوئی۔چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کیا، کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ 8 ٹیمز کا ہوجائے گا۔پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہوگا، کراچی کنگز 2020 کی پی ایس ایل چیمپئن تھی اور اب بھی مقبول ترین فرنچائز ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: معاہدے کی تجدید کراچی کنگز پی ایس ایل
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔