آر سی اے کے زیراہتمام عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251124-02-1
ریاض (سید مسرت خلیل) سعودی عرب کے سینٹرل پروانس میں شائقین کرکٹ کی سب سے قدیم اور بڑی تنظیم ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے زیراہتمام ایک عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی سعودی عرب میں میڈیا ریگولیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ معروف سینئراسپورٹس جنرنلسٹ سید مسرت خلیل تھے۔ جو خاص طور پر جدہ سے تشریف لائے تھے۔ تقریب میں پرنس عبدالعزیز بن ناصر ٹرافی، شہید محمد انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اور عبدالکریم خان میموریل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں ایسوسی ایشن سے منسلک 80 سے زائد کلبوں کے کپتانوں، منیجرز اور انعام یافتہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ آر سی اے کے سینئر نائب صدر ناصر محمود عباسی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ایسوسی ایشن کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کو آر سی اے کے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے ایونٹ کے اسپانسرز منی گرام اور موبائلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔تقریب کے شرکاء نے محمد انور شہید اورعبدل کریم خان کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ سعودی عرب کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او محمد ندیم بابر، جنہیں خلیج کے ڈاؤن بریڈمین کے خطاب سے نوازا گیا نے آر سی اے کے سرپرست آعلیٰ شہزادہ ڈاکٹر جنرل عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریاض میں کرکٹ ایونٹس منعقد کرنے کا موقع فراہم کیا اور دل کھول کر اپنے ذاتی میدانوں کو مفت استعمال کرنے کی اجازت دی۔ ندیم بابر نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بالخصوص سینئر نائب صدر ناصر عباسی کی دلی تعریف کی۔ انھوں عاطف امین، میڈیا اینڈ لیگ کوآرڈینیٹرفرحان خیری، لیگ کوآرڈینیٹرمسٹر بیسٹن، اوردیگر تمام آر سی اے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کو ان کے تعاون اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایونٹ کو کامیاب بنانے پر ٹیموں، سپانسرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانِ خصوصی سید مسرت خلیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کو یادگار قرار دیا۔ انہوں نےاتنی بڑی اوریادگار تقریب منعقد کرنے پر ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے اراکین اورسی ای او ندیم بابر کی محنت کی تعریف۔ انھوں نے ٹرافیز اور شیلڈز کے معیار کی بھی تعریف کی۔ تقریب کا اختتام پُرتکلف عشائیہ پر ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن ا ر سی اے کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے مالی انعامات کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیویلپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دیں گے۔دوسری جانب پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ملنے والی 5 لاکھ ڈالرز کی رقم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ ٹیم کو ملنے والی رقم کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور دوسرے متلعقہ لوگوں میں تقسیم ہوتی ہے۔ اب چئیرمین پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ ڈالرز انعام پر صرف ٹیم ملکان کا ہی حق ہوا کرے گا۔