وفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)وزارت آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا اوروفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اتھارٹی اہم قومی انفراسٹرکچر کیلیے سائبر سیکورٹی اقدامات تجویز کرے گی۔دستیاب دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی اتھارٹی ملک میں سائبر سیکورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی ایکٹ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کیلیے بھیج دیا گیا ہے، نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، سائبر سیکورٹی پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے، سیکیور ڈیٹا ایکسچینج لئیر، ڈیجیٹل شناخت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ دستاویز کے مطابق نادرا، ایف بی آر، ٹیلی کام کے ڈیٹا کو اہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر قرار دے دیا گیا، اہم اداروں کے انفارمیشن سسٹمز کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سسٹمز کو بھی اہم قرار دینے کا عمل جاری ہے، نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی کے قیام تک سرٹ کونسل فعال ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سائبر سیکورٹی اتھارٹی
پڑھیں:
اجتماع گاہ میں مختلف اقسام کے دیدہ زیب اسٹالز قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے موقع پر اجتماع گاہ میں مختلف اقسام کے دیدہ زیب اسٹالز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شرکا کے لیے کھانے پینے، ملبوسات، کتابوں اور گفٹ آئٹمز سمیت متنوع اشیا کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اسٹالز کو نہایت منظم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ آنے والے مہمانوں کو سہولت کے ساتھ اپنی پسند کی اشیا تک رسائی حاصل ہوسکے۔ کھانے پینے کے اسٹالز پر معیاری اور صاف ستھرا طعام فراہم کیا جا رہا ہے جب کہ ملبوسات اور کتابوں کے اسٹالز پر مناسب قیمتوں پر مختلف اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ شرکا کا کہنا ہے کہ اسٹالوں کی خوبصورتی، تنوع اور بہترین انتظامات اجتماع کی مجموعی رونق میں اضافہ کررہے ہیں۔