Jang News:
2025-11-23@23:34:03 GMT

ہری پور سے فارم 45 کے مطابق PTI امیدوار آگے ہے، اسد قیصر

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

ہری پور سے فارم 45 کے مطابق PTI امیدوار آگے ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہری پور سےفارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار تقریباً 25 ہزار ووٹوں کی برتری سے آگے ہے۔

اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک ہے الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا سیاہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن انتظامی اور عملی سطح پر مکمل ناکام ہو چکا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پورا انتخابی عمل مذاق بن چکا ہے، بہتر ہوتا کہ الیکشن کرانے کے بجائے براہِ راست کوئی نوٹی فکیشن جاری کر دیا جاتا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کی جانب رواں دواں ہے، تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ضمنی انتخابات: فوج اور سول فورسز افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

پنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے آفیسر انچارج کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات 22 سے 24 نومبر تک کیلئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق رینجرز کو تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تعینات فورسز کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ 

ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فورسز کی تعیناتی پی پی 115 فیصل آباد، پی پی116 فیصل آباد، پی پی 269 مظفر گڑھ، این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق فورسز کی تعیناتی این اے 18 ہری پور، پی پی 73 سرگودھا، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد میں ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق فورسز کی تعیناتی این اے 143 ساہیوال، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ہری پور ضمنی الیکشن، خیبرپختونخوا حکومت کا عمر ایوب کی اہلیہ کی برتری کا دعویٰ
  • این اے 104;32 پولنگ سٹیشنز کے نتائج فارم 45 کے مطابق آگئے
  • فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان
  • سہیل آفریدی نااہل؟ الیکشن کمیشن کا بڑا سرپرائز، تحریک انصاف کا بائیکاٹ، ہری پور ضمنی الیکشن ملتوی؟
  • پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات
  • ضمنی انتخابات 2025: انتخابی مہم کی مدت آج ختم، رات 12 بجے کے بعد مہم چلانا ممنوع
  • محرابپور،تحریک انصاف کے رہنما کے زیرتعمیر گھر میں چوری
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور انتخابی امیدوار کی طلبی
  • ضمنی انتخابات: فوج اور سول فورسز افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض