خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار شہرناز عمر ایوب کی برتری کا دعویٰ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور غیر سرکاری نتائج آنے کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار شہر ناز 25 ہزار سے زائد برتری حاصل کرچکی ہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ ہری پور ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار شہرناز عمر ایوب کو 25,957 ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہے، مختلف پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی امیدوار شہرناز عمر ایوب اب تک 87,029 ووٹ حاصل کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے اب تک 61,072 ووٹ حاصل کیے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی برتری دراصل بانی چیئرمین عمران خان کے بیانیے اور نظریے کی واضح جیت ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ  پی ٹی آئی امیدوار کی برتری عوام کے حقیقی تبدیلی کے سفر پر اعتماد کا اظہار ہے، ہری پور کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا مضبوط سیاسی قلعہ ہے، باشعور عوام نے ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہری پور ضمنی الیکشن میں صوبائی حکومت نے مکمل غیر جانبداری برقرار رکھی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ضمنی الیکشن شفیع جان نے عمر ایوب کی برتری کے مطابق ہری پور

پڑھیں:

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد انتخابی حلقوں میں کل (23 نومبر) منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے تناظر میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں واضح کیا ہے کہ میڈیا کا کوئی بھی ادارہ پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سے نشر کرے گا اور ایسے نتائج کی اشاعت یا نشر کے وقت یہ واضح کیا جائے گا کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔

نشریاتی اداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں کمیشن متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے رجوع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

مزید برآں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی حلقے کا حتمی اور سرکاری نتیجہ صرف متعلقہ ریٹرننگ آفیسر ہی جاری کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news الیکشن کمیشن پاکستان ضابطہ اخلاق میڈیا نتائج

متعلقہ مضامین

  • لاہور حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار نے واضح برتری سے میدان مار لیا
  • این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب: 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، ن لیگی امیدوار آگے
  • قومی وصوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں ضمنی انتخاب: ابتدائی نتائج میں ن لیگ کو برتری
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر لیگی امیدواروں کو برتری حاصل
  • ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری پور میں شہرناز عمر ایوب آگے
  • ضمنی انتخابات میں پولنگ ختم، گنتی کا عمل جاری، غیر سرکاری نتائج آنا شروع
  • این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب، 22 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار آگے
  • این اے 104;32 پولنگ سٹیشنز کے نتائج فارم 45 کے مطابق آگئے
  • ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا