data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-01-15
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا ، بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں، دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔انیل چوہان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں، یہ ہماری صنعتی صلاحیت کا نقصان ہے۔ آپ کو اپنی مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا کہنا تھا کہ بہت سی کمپنیاں کہتی ہیں کہ ان کے مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔کرپٹ مودی کے دور اقتدار میں بھارتی دفاعی کمپنیاں اربوں کے حکومتی فنڈز لینے کے باوجود جدید ہتھیار وقت پر دینے میں ناکام ہیں۔ بھارتی سی ڈی ایس کی تنقید خود بھارتی فوج کی داخلی بدانتظامی اور ناقص پلاننگ کی گواہی دے رہی ہے۔بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی مایوسی نے خطے میں ناکام ملٹری ماڈرنائزیشن اور اندرونی کھوکھلے پن کا پردہ چاک کر دیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا کا دورۂ سعودی عرب، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

جدہ (ویب ڈیسک)پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی اور دوطرفہ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا، پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی، جبکہ سعودی وفد کی سربراہی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور نے کی۔

اجلاس کے دوران دونوں جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور وژن 2030 کے تحت اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں نئے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کے عزم کو دہرایا۔

متعلقہ مضامین

  • اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ
  • شاہِ عبداللہ دوم کا گلوبل انڈسٹریز و ڈیفنس سولیوشنز ہیڈکوارٹر کا دورہ
  • پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد اور برہمی کا اظہار
  • بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
  • وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے
  • چیف آف جنرل اسٹاف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • پاک-سعودی افواج کا دفاعی معاہدے کے تحت تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا کا دورۂ سعودی عرب، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں