این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب: 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، ن لیگی امیدوار آگے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ضمنی انتخاب کا سب سے کڑا مقابلہ ہری پور کی نشست این اے 18 پر جاری ہے، سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے 18 ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 169 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 57744 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
ضمنی انتخاب کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر ن لیگی امیدوار آگےقومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، مختلف پولنگ بوتھس کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آنے لگے۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 57608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار ہیں۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہر ناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ ہو رہا ہے۔
این اے 18 پر 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب کے میدان میں ہیں، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 944 ہے، جبکہ مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی، عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے غیر حتمی غیر سرکاری عمر ایوب سرکاری ن
پڑھیں:
قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخاب, نتائج آنے کا سلسلہ جاری
قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، مختلف پولنگ بوتھس کے نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔
حلقہ این اے 18 ہری پور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کا نتیجہ آگیا، جس کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے بابر نواز خان 7109 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 5518 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 1760 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار نواب شير وسير 113 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جیو نیوز نے دن بھر قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں سے ضمنی الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ کوریج ناظرین کے سامنے رکھی۔ ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہی وال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
بزرگ، خواتین، نوجوان اور معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے پہنچے ، مجموعی طور پر امن و امان کی صورتِ حال پُرامن رہی ، کہیں کوئی بڑا واقعہ یا پولنگ قواعد کی نمایاں خلاف ورزی رپورٹ نہيں ہوئی۔