ضمنی انتخابات میں پولنگ ختم، گنتی کا عمل جاری، غیر سرکاری نتائج آنا شروع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے جب کے اس وقت ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مختلف پولنگ اسٹیشز سے غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جو صبح 8 بجے سے جاری تھا .
تفصیلات کے مطابق اس وقت مختلف پولنگ اسٹیشنز میں گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ جن پولنگ اسٹیشنز کے اندر ووٹرز موجود تھے ان کے ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پولنگ کے دوران سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 2792 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیے گئے ہیں۔انتخابی علاقوں میں 2000 سے زائد اہلکار تعینات ہیں جبکہ عوام کو بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پور کے این اے 18 میں 9 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان، پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ شامل ہیں.تاہم یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 96 میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 133 جبکہ خواتین ووٹرز 2 لاکھ 72 ہزار 991 ہے۔این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید سمیت 5 امیدوار میدان میں ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے میں کل 5 لاکھ 57 ہزار 637 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔لاہور کے این اے 129 حلقے میں مسلم لیگ ن کے حافظ محمد نعمان، آزاد امیدوار بجاش خان نیازی اور ارسلان احمد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔اس اہم حلقے میں مجموعی طور پر 334 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گے ہیں جبکہ 70 پولنگ اسٹیشنز مرد و خواتین کے مشترکہ ہوں گے، تاہم اس نشست پر ضمنی انتخاب میاں اظہر کے انتقال کے باعث ہو رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق این اے 129 لاہور کا سیاسی طور پر فیصلہ کن حلقہ ہے .جس کے نتائج شہر کی مجموعی سیاسی سمت پر اثرانداز ہوں گے۔ساہیوال کے تیسرے بڑے حلقے این اے 143 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ کل رجسٹر ووٹرز کی تعداد 584,698 ہے۔این اے 185 میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار میدان میں ہیں۔ تینوں جماعتوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔وزیرآباد کے این اے 66 کے حلقے میں پیپلز پارٹی اور دیگر امیدواروں کی دستبرداری کے بعد مسلم لیگ ن کے بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
پنجاب اسمبلی
حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 میں 193 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مجموعی طور حلقہ بھر میں 640 پولنگ بوتھ قائم ہیں جن میں 332 مردانہ اور 308 خواتین کے پولنگ بوتھ ہیں جبکہ کل رجسڑڈ ووٹر کی تعداد 283272 ہے۔
سیکیورٹی ہائی الرٹ
پنجاب کے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے، تاہم سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا،.ابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیسی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولنگ اسٹیشنز ضمنی انتخابات آزاد امیدوار پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اسمبلی کے کے مطابق گئے ہیں کیے گئے کا عمل
پڑھیں:
ضمنی انتخابات؛ پولنگ کا وقت ختم، سکیورٹی انتظامات مزید سخت
سٹی 42 : قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ۔
ضمنی انتخابات ،حلقہ این اے 104 میں پولنگ کا وقت ختم ، جس کے بعد اب صرف پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ 5 بجے کے بعد کسی بھی ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کے اندرداخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ این اے 96 میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ پولنگ عملے کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے مرکزی گیٹ بند کروا دئیے گئے ۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
این اے 129 میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا، جس کے بعد پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے۔ اب صرف پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود لوگ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، مزید ووٹرز کا پولنگ سٹیشنز میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ اس حلقے میں ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں PP 98 پولنگ اسٹیشن نمبر 150 پر ووٹنگ کا عمل ختم ہوگیا۔ اس کے علاوہ حلقہ پی پی 115 میں وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت
یاد رہے کہ پولنگ سٹیشن میں موجود ووٹرز کے ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔