رؤف حسن نے 3 سابق رہنماؤں کی ویڈیو شیئر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
رؤف حسن—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن نے 3 سابق رہنماؤں کی ویڈیو شیئر کر دی اور کہا ہے کہ ان کی غداری سے پوری قوم آگاہ ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ 3 کے گمراہ ٹولے کی بے وفائی اور غداری سے پوری قوم آگاہ ہے، یہ سب کو پوری طرح یاد بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ رہنما سیاسی جنازے بن چکے ہیں، جو کشکول لے کر پی ٹی آئی کے در پر بیٹھے بھیک مانگ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں ان سابق رہنماؤں کے لیے کوئی گنجائش نہیں، ان کا انجام طے ہو چکا۔
رؤف حسن نے فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
شاہ محمود قریشی سے کچھ دن پہلے تینوں سابق رہنماؤں نے لاہور کے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سابق رہنماو ں پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا، جادو ٹونے کے ذریعے چلائی جانے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میرے دل میں محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے احترام موجود ہے، میری پہچان پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز اور بینک کے مسائل ہفتوں میں حل ہوں گے، معرکہ حق میں فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عزت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ
ان کا کہنا تھا کہ جن ججز نے استعفے دیے ان سے متعلق زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی، استعفیٰ دینے والوں کے ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے۔
انہوں نے کہا کہ نہ میں نے کسی سے انتقام لیا نہ نواز شریف نے، جادو ٹونے کے ذریعے چلائی جانے والی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی ٹی آئی حکومت جادو ٹونا لندن مریم نواز