ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادیں شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ جو میرے والد نے غلطیاں کیں وہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ نہیں دہراؤں گا۔حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کی تلخ یادوں پر بات چیت کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے، میرے والد کا رویہ میرے ساتھ بہت زیادہ سخت تھا، ہو سکتا ہے کہ وہ اسے درست سمجھتے ہوں لیکن میرے لیے وہ ٹھیک نہیں تھا۔اداکار کے مطابق ان کے والد کے رویے نے انہیں بہت متاثر کیا، جس کی بنیاد پر ویسا رویہ اپنی بیٹی کے ساتھ اختیار نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ان کا جو رویے میرے ساتھ تھا، میں ویسا رویہ اپنی بیٹی کے ساتھ اختیار نہیں کرنا چاہتا تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اسی بنیاد پر میں اپنی بیٹی کے لیے ایک بہتر والد بننا چاہتا ہوں۔عثمان مختار کا کہنا تھا اگر وہ (والد) ویسے نہیں ہوتے تو آج میں جیسا ہوں ویسا نہیں ہوتا، میں اپنی بیٹی کے لیے ایسا نہیں سوچتا اس کی اتنی فکر نہیں کرتا، بچپن میں پیش آنے والے واقعات انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے خود کو ایک وہمی باپ قرار دیا اور کہا کہ بیٹی کے پیدا ہونے سے قبل ہی میں ڈاکٹر کے کلینک پہنچ گیا تھا تاکہ یہ جان سکوں کہ جب وہ پیدا ہوجائے گی تو اسے کس طرح کی ویکسین کی ضرورت پیش آئے گی، طبی طور پر اس کا خیال کس طرح رکھنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اپنی بیٹی کے میرے والد انہوں نے
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔