Daily Mumtaz:
2025-11-16@08:23:00 GMT

میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار

پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ جو میرے والد کی غلطیاں تھیں، وہ میں نہیں دہراؤں گا۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بچپن کی تلخ یادوں اور مختلف امور پر بات چیت کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے، میرے والد کا رویہ میرے ساتھ بہت زیادہ خراب تھا، ہو سکتا ہے کہ وہ اسے درست سمجھتے ہوں لیکن میرے لیے وہ ٹھیک نہیں تھا۔

اداکار کے مطابق ان کے والد کے رویے نے انہیں متاثر کیا ہے، جس کی بنیاد پر ویسا رویہ اپنی بیٹی کے ساتھ اختیار نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا جو رویے میرے ساتھ تھا، میں ویسا رویہ اپنی بیٹی کے ساتھ اختیار نہیں کرنا چاہتا تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اسی بنیاد پر میں اپنی بیٹی کے لیے ایک بہتر والد بننا چاہتا ہوں۔

عثمان مختار کا کہنا ہے کہ اگر وہ (والد) ویسے نہیں ہوتے تو آج میں جیسا ہوں ویسا نہیں ہوتا، میں اپنی بیٹی کے لیے ایسا نہیں سوچتا اس کی اتنی فکر نہیں کرتا۔ بچپن میں پیش آنے والے واقعات انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے خود کو ایک وہیمی باپ قرار دیا اور کہا کہ بیٹی کے پیدا ہونے سے قبل ہی میں ڈاکٹر کے کلینک پہنچ گیا تھا تاکہ یہ جان سکوں کہ جب وہ پیدا ہوجائے گی تو اسے کس طرح کی ویکسین کی ضرورت پیش آئے گی، طبی طور پر اس کا خیال کس طرح رکھنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اپنی بیٹی کے میرے والد انہوں نے

پڑھیں:

فلموں میں مار کھانے والے کردار ادا کرنے پر والد نے گھر آنے سے روک دیا تھا، نواز الدین صدیقی

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ فلموں میں ہمیشہ مار کھانے والے کردار ادا کرنے کی وجہ سے والد نے انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی بے عزتی ہوتی ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے والد نے ایک وقت میں انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا کیونکہ وہ فلموں میں مسلسل پٹتے ہوئے نظر آتے تھے۔

انہوں نے اپنی ابتدائی فلموں جیسے ’سرفروش‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی آن اسکرین پٹائی سے والد کو بہت تکلیف ہوتی تھی۔

دوران انہوں نے نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ والد کو ان کے کردار پسند نہیں آتے تھے جب کہ گاؤں والے بھی ان کے والد کو طعنے دیتے تھے۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ہر فلم میں ایسے کردار دیے جاتے، جن میں انہیں مار پڑتی تھی، ان کی پہلی فلم ’سرفروش‘ میں بھی ان کی پٹائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مشہور فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں بھی یہی ہوا جب کہ دیگر فلموں میں بھی وہ چور، جیب کترے اور ہمیشہ مار کھانے والے شخص کے روپ میں نظر آتے تھے، جس پر گاؤں والے ان کے والد کو طعنے دیتے تھے کہ ان کا بیٹا فلموں میں ہمیشہ مار کھاتا رہتا ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کا تعلق ہم مغربی اترپردیش سے ہے، جہاں عزت کا بہت خیال رکھا جاتا ہے اور لوگوں کے طعنوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

ان کے مطابق والد نے ان سے پوچھا کہ وہ ایسے کردار کیوں کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے انہیں کہا کہ انہیں دوسرے کردار نہیں دیے جاتے اور وہ اچھے کردار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ والد نے انہیں اچھے کردار نہ ملنے اور مار کھاتے رہنے کے کردار ادا کرنے تک گھر نہ آنے کا کہا، جس پر وہ تین سال تک گاؤں نہیں گئے۔

اداکار نے بتایا کہ انوراگ کشیپ کی فلم ’گینگز آف واسع پور‘ نے انہیں شہرت بخشی اور ان کا نام گھر گھر تک پہنچ گیا اور ان کے والد بھی خوش ہوئے اور انہوں نے ان کےگینگسٹر کے کردار کی تعریف کی۔

ان کے مطابق مذکورہ فلم کے بعد جب وہ گاؤں گئے اور والد سے پوچھا تو انہوں نے مسکرا کر ان کے کام کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے اچھا کام کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادیں شیئر کردیں
  • والد کا رویہ اور والدہ کا بورڈنگ اسکول چھوڑ کر جانا، عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا
  • پرامن اہلسنّت کے حقوق کیلیے اتحاد کی ضرورت ہے،عثمان سیالوی
  • جھنگ، گھریلو جھگڑے پر ملزم نے بیوی اور بیٹی فائرنگ کرکے کو قتل کردیا
  • جھنگ، گھریلو جھگڑے پر ملزم کی فائرنگ، بیوی اور بیٹی قتل،گرفتار
  • سیاسی جج قومی قیادت کی تضحیک کرکے اپنی فیملیز کو یہ تماشا دکھاتے تھے، خواجہ آصف کی تنقید
  • یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
  • فلموں میں مار کھانے والے کردار ادا کرنے پر والد نے گھر آنے سے روک دیا تھا، نواز الدین صدیقی
  • شمعون عباسی کا اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی کے حالیہ تبصرے پر مبہم ردعمل