دلی، ”نیشنل میڈیکل کمیشن“ نے تین کشمیری ڈاکٹروں سمیت چار ڈاکٹروں کے نام اپنی فہرست سے حذف کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
یہ چاروں دلی دھماکے کے سلسلے میں پہلے ہی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کے تحت زیر حراست ہیں۔ بھارت کے "نیشنل میڈیکل کمیشن" نے تین کشمیری ڈاکٹروں اور لکھنو کی ایک خاتون ڈاکٹر کے نام اپنی فہرست سے حذف کر دیے ہیں۔ ذرائٰع کے مطابق کشمیری ڈاکٹروں مظفر احمد، ڈاکٹر عدیل احمد راتھر اور ڈاکٹر مزمل شکیل کے علاوہ بھارتی شہر لکھنو کی ڈاکٹر شاہین سعید کو کمیشن کے اگلے احکامات تک ادویات کی پریکٹس یا بطور میڈیکل پریکٹیشنرز کی تقرری کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ چاروں دلی دھماکے کے سلسلے میں پہلے ہی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کے تحت زیر حراست ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی پولیس اور ایجنسیوں نے ان چاروں ڈاکٹروں پر دلی دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لکھنو کی رہائشی ڈاکٹر شاہین کشمیری ڈاکٹروں کے ساتھ رابطے میں تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری ڈاکٹروں
پڑھیں:
ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کولمبو سکیورٹی کانکلیو اجلاس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کریں گے
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن 19 سے 20 نومبر تک نئی دہلی میں ہونے والے 7ویں کولمبو سیکیورٹی کانکلیو (CSC) کے اجلاس میں ملک کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام
یہ دعوت بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوال کی جانب سے دی گئی تھی۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوبارہ فعال کرنے پر زور دیا ہے۔
اپریل 2025 میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو BIMSTEC کا چیئر منتخب کیا گیا تھا، اور ڈھاکا SAARC عمل کی بحالی کی بھی کوششیں کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: حسینہ واجد کے متنازع انٹرویو پر بنگلہ دیش کا بھارت سے احتجاج، میڈیا رسائی محدود کرنے کا مطالبہ
ڈاکٹر خلیل الرحمٰن پہلے چین انڈین اوشن ریجن فورم میں بنگلہ دیش کی قیادت کر چکے ہیں۔ کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں ان کی شرکت علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
7ویں کولمبو سیکیورٹی کانکلیو CSC بنگلہ دیش ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر