جوڈیشل کمپلیکس سے قبل خودکش بمبار کہاں حملہ کرنا چاہتا تھا؟ گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے کے معاملے میں گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر نے تفتیش کے دوران اہم معلومات سامنے لائی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے ابتدا میں فیض آباد ناکے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ وہاں حملے کے لیے پہنچ بھی گیا تھا، تاہم دھماکا خیز مواد کی پن نہ نکلنے کے باعث وہ حملہ کرنے میں ناکام رہا اور واپس راولپنڈی چلا گیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ چند روز بعد ملزم دوبارہ حملے کی نیت سے نکلا اور جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش دھماکا کیا، جس میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور افغانستان کے صوبے ننگرہار کا رہائشی تھا، جبکہ گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر بھی افغانستان میں موجود فتنۃ الخواج گروہ کے کچھ رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہیں افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر مسلسل ہدایات دیتے رہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے کمانڈر سعید الرحمان عرف “داد اللہ” نے ٹیلی گرام کے ذریعے ہدایت دی کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کیا جائے۔ اس نے ساجد اللہ عرف “شینا” کو خودکش بمبار عثمان عرف “قاری” کی تصاویر بھیجیں تاکہ وہ اسے پاکستان میں ریسیو کرے۔ خودکش بمبار عثمان عرف “قاری” شینواری قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور افغانستان کے ننگرہار علاقے کا رہنے والا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :