’کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے ہیں، ایک گدھا گدھے پر بیٹھ کر بھاگ گیا‘، شاہد آفریدی اور عمران ریاض آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے پر شدید تنقید کی ہے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے ہیں اور ملک سے باہر بیٹھ کر ملک میں فتنہ پیدا کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ آپ اور دیگر حقیقی ہیروز کے خلاف منفی مہم چلاتا ہے، تو آفریدی نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر لائکس حاصل کرنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی یہ ان کی آمدنی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کو حرام کا پیسہ نہیں کھلائیں گے۔
ایک گدھے پر گدھا ( عمران ریاض ) بیٹھ کر آیا ہے اگر اتنا ہی بہادر ہے تو پاکستان جائے ہم اپنی اولاد کو حرام نہیں کھلاتے کچھ لوگ سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں شاہد آفریدی pic.
— Safina Khan (@SafinaKhann) November 7, 2025
شاہد آفریدی نے بعض لوگوں پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ میں کبھی پاکستان نہیں چھوڑوں گا، لیکن میں نے خود دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر یہاں آگیا‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ اگر واقعی بہادر اور محب وطن ہیں تو پاکستان آئیں اور انقلاب لے کر آئیں، نہ کہ جھوٹ اور غلط معلومات کے ذریعے فتنہ پیدا کریں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی یوٹیوبر عمران ریاض خان کو تنیقد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ سابق کپتان کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عمران ریاض خان نے کہا کہ میں بھی سوچ رہا تھا کہ ٹاؤٹ ابھی تک لانچ کیوں نہیں ہوا؟ میں نے تو اس پر کبھی سواری کی ہی نہیں۔ یہ کونسی ویڈیوز دیکھتا رہا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کبھی نہ چھوڑتا اگر میرے قتل کا حکم اسکے مالکان نہ دیتے تو۔ خاطر جمع رکھ میں واپس آؤں گا۔ میرا رب حق کے ساتھ ہے۔ اور منافق ضرور رسوا ہوں گے۔
میں بھی سوچ رہا تھا کہ کھوتا ٹاؤٹ ابھی تک لانچ کیوں نہیں ہوا؟ کھوتا دماغ ہے ناں زرا دیر سے سمجھ آتی ہے۔ اور ہاں میں نے تو اس پر کبھی سواری کی ہی نہیں۔ یہ کونسی ویڈیوز دیکھتا رہا ہے؟ منہ کے تاثرات بتا رہے ہیں کہ پالش زبان کے راستے حلق تک اتر گئی ہے۔ اور کافی بدمزا ہے۔ میں پاکستان… https://t.co/APP8QrLds4
— Imran Riaz Khan (@ImranRiazKhan) November 7, 2025
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے تو کسی کا نام نہیں لیا پھر عمران ریاض نے کیسے سمجھ لیا کہ یہ بیان ان کے لیے ہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی عمران ریاض خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی عمران ریاض خان سوشل میڈیا پر شاہد ا فریدی عمران ریاض بیٹھ کر کچھ لوگ رہے ہیں تھا کہ کہا کہ
پڑھیں:
پی سی بی کی سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
ترجمان پی سی بی کی جاری کردہ وضاحت کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ انہیں اور فی الحال کوئی نئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔
واضح رہے وہاب ریاض کو وقتی طور پر ویمنز ٹیم کی ذمہ داریاں سونپے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔