سٹی 42 : محکمہ ماحولیات کی جانب سے پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری کردیا گیا۔ 15 نومبر کے بعد گرین سٹیکر کے بغیر کوئی گاڑی موٹروے یا شہر کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔ 

ای پی اے پنجاب نے آج سے پیڈ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا۔ آج سے گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی طور پر وصول کی جائے گی۔ 

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا  

موٹر سائیکل کے دھوئیں کے معائنے کی فیس 100 روپے مقرر، رکشے کے لیے اخراج ٹیسٹ فیس 300 روپے مقرر کردی گئی۔ اسکے علاوہ 1000 سی سی تک کی کاروں کیلئے فیس 500 روپےمقرر، 1000 سے 1500 سی سی کیلئے 800 روپے مقرر، 1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کیلئے فیس 1000 روپے، اور 2500 سے 4500 سی سی کے لیے 1500 روپے مقرر، 4500 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیس 2000 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ 

تمام ادائیگیاں صرف ای پے سسٹم کے ذریعے ہوں گی، نقعد ادائیگی مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔ 

بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی لگ گئی

ڈی جی کی جانب سے تمام اسٹیشنز پر فیس اور ادائیگی بارےمعلومات نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ترجمان ساجدبشیر کا کہنا ہے کہ ہر آفسر کو آئی ڈی جاری کی جائے گی ، اپنی آئی ڈی کے استعمال کا ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا۔ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنیوالے افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دھوئیں کے معائنے کی فیس روپے مقرر

پڑھیں:

مینا خان آفریدی پبلک سروس کمیشن کے ممبران، چیئرمین کی نامزدگی کیلیے سرچ کمیٹی کی رکن مقرر

پشاور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ مینا خان آفریدی کو پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی نامزدگی کے لیے سرچ کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18 میں ڈپٹی کوارڈینیٹر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر لطیف الرحمٰن کو تبدیل کر دیا۔

ڈپٹی کوارڈینیٹر ای او سی پولیو ایریڈیکیشن محکمہ صحت کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مینا خان آفریدی پبلک سروس کمیشن کے ممبران، چیئرمین کی نامزدگی کیلیے سرچ کمیٹی کی رکن مقرر
  •  پنجاب کےکماؤ پت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سنی گئی
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن، 8 کروڑ کی منشیات برآمد
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ
  • طوطوں کی رجسٹریشن کا آغاز ، ڈیڈ لائن 5دسمبر
  • پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے وظیفہ مقرر کر دیا گیا
  • ٹورزم، ماحولیات بہتری کیلئے خاطر خواہ کام کئے، سموگ میں کمی کے اقدامات دنیا تسلیم کر رہی ہے: مریم نواز
  • مٹیاری: بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون