لاہور+ گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی)  مریم نواز نے برازیل کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب کوپ30 میں بطور مبصر کی حیثیت سے نہیں بلکہ باقاعدہ طور پر شریک ہورہا ہے۔ ستھرا پنجاب دنیا کا منظم ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے۔ پنجاب میں ای موبلٹی شروع ہوچکا ہے، الیکٹرک بسیں اور الیکٹرک بائیک لائے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کو بتدریج گرین انرجی پر شفٹ کیا جارہا ہے۔ ٹورازم، وائلڈ لائف اور ماحولیات میں بہتری کے لئے خاطرخواہ کام کیے ہیں۔ سموگ میں کمی اور خاتمے کے لئے اقدامات کو دنیا تسلیم کررہی ہے۔ برازیل کے شہر بیلم میں کوپ 30 اجلاس میں اپنے پراجیکٹ پیش کیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے میری ٹریننگ کی اور ان ہی کی نقش قدم پر چل رہی ہوں اور وہی میرے مینٹور ہیں۔ پنجاب کے عوام کی طرف سے جو محبت اور پیار ملا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے وزارت اعلیٰ میں کوئی مشکل نہیں آئی۔ گورنمنٹ میں ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، اس سے عوام میں پذیرائی مل رہی ہے۔  مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی فلاح اور بحالی کے اہم اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم میں آٹزم ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ ریسورس سنٹر قائم کیا جائے گا۔ بورڈ اجلاس میں آٹزم سکول میں بچوں کو فری یونیفارم، فری سکول میل کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آٹسٹک معصوم بچوں کی فری تھراپی، فری بکس، فری پک اینڈ ڈراپ اور کھانا دیا جائے گا۔ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فارآٹزم پاکستان کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ جس میں آٹسٹک بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی اب بالکل مفت دی جائے گی۔ سکول میں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی حکومت کی جانب سے بالکل فری دستیاب ہو گی۔ اوپن جم، سینڈ تھراپی (SandTherapy)، سینسوری گارڈن (SensoryGarden) اور واکنگ ٹریک کی سہولت بھی فری ہوگی۔ بورڈ اجلاس میں مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم میں داخلوں اور سٹاف بھرتی کا عمل فوری شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز  نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کو خراج تحسین کیا اور مریم نواز سکول فار آٹزم کے قیام پر اظہار تشکر کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں جدید ترین آٹزم سکول اور عالمی معیار کی سروسز ایک چھت تلے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ پاکستان میں آٹسٹک بچوں کے لئے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں تعلیم اور بحالی کی خدمات بالکل مفت فراہم کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ ایوننگ شفٹ میں سیلف فنانسنگ پر آٹسٹک بچوں کو تھراپی سروسز کی سہولت بھی دی جائے گی۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور سیکرٹری ایجوکیشن نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ مریم نواز کا لندن پہنچنے پر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ احسن ڈار کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف ا ٹسٹک بچوں اجلاس میں فار ا ٹزم شریف نے کے لئے

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب کشمیر کے وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم