ایران کے بارے روس اور آئی اے ای اے کی بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
آئی اے ای اے میں روسی نمائندے نے ڈائریکٹر جنرل عالمی جوہری توانائی ایجنسی کیساتھ ایران کے بارے بات چیت کو پیشہ ورانہ اور تعمیری قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں کیلئے روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ اپنی ملاقات اور ایران کے بارے گفتگو کی خبر دی ہے۔ اس بارے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں میخائیل اولیانوف نے لکھا کہ میں نے گروسی کے ساتھ - 10 سے زائد - مسائل پر گفتگو کی جن میں ایران اور یوکرین سے متعلق مسائل بھی شامل تھے۔ اپنے بیان میں سینئر روسی سفارتکار نے اس مشاورت کو "ہمیشہ کی طرح انتہائی پیشہ ورانہ، تعمیری اور سنجیدہ" قرار دیا۔
میخائیل اولیانوف نے بدھ کے روز، نومبر میں منعقدہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل آئی اے ای اے میں چین اور ایران کے نمائندوں کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ میٹنگ کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ اس سہ فریقی اجلاس میں ہم نے ایرانی جوہری پروگرام پر اپنے موقف کو ہم آہنگ کیا ہے۔ میخائل اولیانوف کے مطابق آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا آئندہ اجلاس 19 سے 21 نومبر تک منعقد ہو گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی اے ای اے ایران کے
پڑھیں:
ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے بین الاقوامی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
7 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والا ورلڈ کلچرل فیسٹیول آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد دنیا بھر کی ثقافتوں کو یکجا کرنا، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا، اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام دینا ہے۔
اس سال کے فیسٹیول میں 141 ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلوں میں سے ایک ہے۔ فیسٹیول میں مختلف تھیٹر پرفارمنسز، موسیقی کے شوز، رقص کی پرفارمنسز، فائن آرٹس کی نمائشیں، فلم اسکریننگ، ورکشاپس اور گفتگو کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
فیسٹیول کی زیادہ تر تقریبات میں عوام کے لیے مفت داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں فرانس کے تھیٹر گروپ Cirk Biz’Art کی ورکشاپس، پاکستانی تھیٹر پلے فلرٹس اور ایک یورپی گلوکارہ کا اوپیرا پیش کیا گیا۔ یہ فیسٹیول کراچی کو عالمی ثقافت کا مرکز بنا رہا ہے اور شہر کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔
فیسٹیول میں شریک بعض غیر ملکی فنکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں، تاہم کراچی کا کھانا اُن کے ذائقے کے اعتبار سے بہت مرچ مصالحے والا ہے، اس لیے انہوں نے اپنا کھانا منگوانا بہتر سمجھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں