ویمنز ورلڈکپ فائنل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ویورشپ ریکارڈ برابر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
ویمنز ورلڈکپ 2025 کے فائنل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ویورشپ ریکارڈ برابر کردیا۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ میچ بھارت کے آفیشل اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریکارڈ 185 ملین صارفین نے لائیو دیکھا۔
یہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل کی ویورشپ کے برابر ہے۔
اس کے علاوہ، کنیکٹڈ ٹی وی (سی ٹی وی) پر 92 ملین صارفین ٹیون ان ہوئے، جو 2024 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل اور 2023 مینز ورلڈ کپ کے فائنل کے سی ٹی وی ناظرین کے برابر ہے۔
مجموعی طور پر بھارت میں 446 ملین صارفین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر میچ دیکھا جو خواتین کے ٹورنامنٹ کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ ویورشپ ہے۔
یہ ویورشپ خواتین کے پچھلے تین ایڈیشنز کی مجموعی ویورشپ سے بھی زیادہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مینز ٹی ٹوئنٹی کے فائنل
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان