data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بالآخر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میزبان شہروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے مطابق یہ عالمی ایونٹ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری 2026 سے ہوگا اور فائنل 8 مارچ کو متوقع ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت میں احمدآباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی کو مرکزی وینیوز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پانچ شہر ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچوں کی میزبانی کریں گے جب کہ شریک میزبان سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی کے دو اسٹیڈیم شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصلہ کن میچ یعنی فائنل کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ اگر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو سیکورٹی اور سفارتی وجوہات کے باعث یہ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، بصورت دیگر فائنل احمدآباد کے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے تمام میزبان شہروں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے جب کہ ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے انتظامات اور اسٹیڈیمز کی تیاری کا عمل پہلے ہی دونوں ممالک میں تیزی سے جاری ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جو مختلف گروپس میں تقسیم ہوں گی۔ بھارت اور سری لنکا کو میزبانی کے لیے منتخب کرنے کی بڑی وجہ ان کی مضبوط انفرا اسٹرکچر، وسیع کرکٹ فین بیس اور موسم کی مطابقت قرار دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان ہائبرڈ ماڈل معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان موجود سفارتی تعلقات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے بھارتی حکومت سے ٹیموں کے سفر، سیکورٹی  اور براڈکاسٹنگ کے معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی حاصل کرلی ہے جب کہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سری لنکا میں کے مطابق

پڑھیں:

سری لنکا کے عظیم کپتان ارجنا رانا تنگا کا وزن انتہائی کم، مداح حیران رہ گئے

سری لنکا کے سابق ورلڈ کپ فاتح کپتان ارجنا رانا تنگا نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی سے سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں وہ سرخ کرتا پہنے نظر آئے، مگر کئی مداح انہیں پہچان ہی نہ سکے۔

یہ تصویر تمل یونین کرکٹ کلب کی 125ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران لی گئی جہاں رانا تنگا اپنے پرانے ساتھیوں سنتھ جیسوریا، اروندا ڈی سلوا اور متھیا مرلی دھرن کے ساتھ نظر آئے۔

61 سالہ راناتنگا، جو ماضی میں اپنی طاقتور شخصیت اور مضبوط جسمانی ساخت کے لیے مشہور تھے، اب نمایاں طور پر پتلے اور فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

???????????? pic.twitter.com/H28ZlVZRhX

— Sanath Jayasuriya (@Sanath07) November 5, 2025

کچھ مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے فکر کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے ان کی اس تبدیلی کو سراہا۔

یہ تصویر خود سنتھ جیسوریا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے بعد یہ تیزی سے وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیے:ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

رانا اتنگا نے جولائی 2000 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ سیاست کے میدان میں داخل ہوئے اور سنہالا اُرومیا پارٹی کے رکن بنے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی

یاد رہے کہ ارجنا رانا تنگا نے سنہ 1996 کے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کو تاریخی فتح دلوائی تھی۔ آسٹریلیا کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، اروندا ڈی سلوا (107)، اسنکا گروسنگھا (65) اور کپتان رانا تنگا (47 ناٹ آؤٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارجنا رانا تنگا سری لنکا سری لنکن کرکٹر سری لنکن کرکٹر ارجنا رانا تنگا

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ فائنل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ویورشپ ریکارڈ برابر کردیا
  • سری لنکا کا دورہ پاکستان کیلیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان
  • سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
  • دورہ پاکستان، سری لنکا کی ون ڈے، ٹی20 ٹیموں کا اعلان
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے وینیوز فائنل کرلیے گئے
  • سری لنکا کے عظیم کپتان ارجنا رانا تنگا کا وزن انتہائی کم، مداح حیران رہ گئے
  • پاکستانی فاسٹ بولر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا، 5 میچز کیلئے پابندی عائد
  • سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی
  • میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا