سری لنکا کا دورہ پاکستان کیلیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی شامل ہے۔
سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری میچ ایشیا کپ 2025 کے سپر فور میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔
دلشان مدوشنکا انجری کی وجہ سے ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ ایشان ملنگا کو شامل کیا گیا ہے۔
متھیشا پتھیرانا بھی سانس کی نالی کے انفیکشن کے باعث دورہ پاکستان سے محروم رہیں گے۔ اسیتھا فرنینڈو کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ:
چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، لاہیرو اودارا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکرما، کامندو مینڈس، جینتھ لیاناگے، پون رتھنائیکے، وینندو ہسارنگا، مہیش تھیکشانا، جیفری وینڈرسے، دشمنتھا چمیرا، اسیتھا فرنانڈو، پرامود مدھوشن، ایشان ملنگا
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
چارتھ اسالنکا (کپتان)، داسن شاناکا (نائب کپتان) پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، کامل مشرا، کامندو مینڈس، بھانوکا راجا پاکسا، جینتھ لیاناگے، ونیندو ہسارنگا، مہیش تھیکشانا، دشن ہیمانتھا، دشمانتھا چمیرا، نوان تھشارا، اسیتھا فرنانڈو، ایشان ملنگا
Charith Asalanka will lead Sri Lanka's white-ball squads for the assignments in Pakistan ????
More ???? https://t.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دورہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سری لنکا
پڑھیں:
صدر زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات؛ شیخ تمیم کا آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات کی، جس میں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان کیا ہے۔
قطر کے دارالحکومت میں ہونے والی اہم ملاقات میں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
صدرِ مملکت آصف زرداری نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔
امیرِ قطر نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے۔
صدر زرداری نے امیر قطر کو دونوں ممالک کے مابین دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی، جس پر امیرِ قطر نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کی۔
صدر زرداری نے قطر میں دوحا مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا۔ امیرِ قطر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان موجودہ مسائل حل کرکے حالیہ چیلنجز کو پسِ پشت ڈال دیں گے۔ انہوں نے صدرِ پاکستان کی جانب سے دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے دورے کا اعلان بھی کیا۔
ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔