Daily Mumtaz:
2026-06-03@00:00:39 GMT

دورہ پاکستان، سری لنکا کی ون ڈے، ٹی20 ٹیموں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

دورہ پاکستان، سری لنکا کی ون ڈے، ٹی20 ٹیموں کا اعلان

کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔

ایس ایل سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سری لنکا وائٹ بال ٹیموں کی قیادت چاریتھ اسالنکا کریں گے جبکہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ہی اسکواڈز کا حصہ ہیں۔

لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ داسون شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجہ پکسا، دوشان ہیمانتھا اور نوان توشارا صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔

سری لنکن بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 8 نومبر کو کولمبو سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی