Express News:
2025-11-07@14:09:47 GMT

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے وینیوز فائنل کرلیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے وینیوز فائنل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہونا ہے جس کے لیے آئی سی سی نے بھارت میں احمدآباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی کو میزبان مقامات کے طور پر حتمی شکل دے دی ہے۔

شریک میزبان سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی کے 2 سینٹرز شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔

فیصلہ کن معرکہ 8 مارچ کو احمدآباد میں ہوگا، لیکن اگر پاکستان فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے تو میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ہائبرڈ معاہدے کے تحت پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ترکیہ میں ریلوے انقلاب: 2026 میں پہلی مقامی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ترکیہ نے ایک اور شاندار پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2026 میں اپنی پہلی مکمل طور پر مقامی طور پر تیار کردہ ہائی اسپیڈ ٹرین متعارف کرانے جا رہا ہے۔

یہ عظیم الشان منصوبہ ترکیہ کی صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور ریلوے کے شعبے میں جدت کی طرف ایک بڑی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ترکیہ کی حکومت نے اس منصوبے کو اپنے صدارتی سالانہ پروگرام 2026 میں شامل کر کے اسے قومی ترجیح قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کا ہدف ہے کہ وہ آئندہ سال نہ صرف 9 الیکٹرک ٹرینیں متعارف کرائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین کو بھی پٹڑی پر لائے گا۔ یہ ٹرین مکمل طور پر مقامی ماہرین، انجینئرز اور ترکیہ کی صنعتی استعداد کے تحت تیار کی جا رہی ہے، جس سے ملکی سطح پر تحقیق و ترقی کے شعبے کو بھی نئی تقویت ملے گی۔

مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس ہائی اسپیڈ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، یعنی تقریباً 140 میل فی گھنٹہ۔ یہ رفتار ترکیہ کے ریلوے نظام میں ایک نیا معیار قائم کرے گی اور ملک کے مختلف شہروں کے درمیان سفر کے اوقات میں نمایاں کمی لائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد صرف تیز رفتار سفر فراہم کرنا نہیں بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط بناتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے جدید دور میں قدم رکھنا ہے۔

اس جدید منصوبے میں مرکزی کردار توراساس نامی کمپنی ادا کررہی ہے، جو ترکیہ کی قومی ریلوے انڈسٹری کا اہم ادارہ ہے۔ اس کمپنی نے صوبہ سیکریا میں ایک جدید ترین فیکٹری قائم کی ہے جہاں ہائی اسپیڈ ٹرینوں کی تیاری جاری ہے۔

یہ فیکٹری تقریباً 15 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور سالانہ 12 ٹرینوں کی تیاری کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری سے ترکیہ مستقبل میں نہ صرف اپنے لیے ٹرینیں تیار کر سکے گا بلکہ برآمدات کے نئے دروازے بھی کھول سکے گا۔

ترکیہ کے اس اقدام کو خطے میں ریلوے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ چین، جاپان اور یورپ کے بعد ترکیہ کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر دے گا جو اپنی ہائی اسپیڈ ٹرین ٹیکنالوجی خود تیار کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا کے عظیم کپتان ارجنا رانا تنگا کا وزن انتہائی کم، مداح حیران رہ گئے
  • ترکیہ میں ریلوے انقلاب: 2026 میں پہلی مقامی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا اعلان
  • پاک، سری لنکا، ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز
  • فاکس نیوز کی سابق میزبان یونان میں امریکی سفیر مقرر
  • آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری
  • حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا
  • حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا
  • گوگل اور حکومتِ پاکستان کا شراکت داری معاہدہ، 2026 تک 5 لاکھ کروم بُک ڈیوائسز تیار کرنے کا ہدف
  • طلب میں کمی‘ پاکستان نے 21 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا