لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کا کہنا ہے محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے حال ہی میں صوبے  بھر کے میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کے تحت اہل اور مستحق طلبا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔

میڈیکل کالجز میں داخلہ 26-2025 پالیسی کے تحت 2023  اور  2024  میں ایف ایس سی پاس کرنے والے طلبا کو بھی داخلہ کا اہل قرار دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے میڈیکل کالجز میں 3 سال کےلئے  انٹری ٹیسٹ کی قبولیت نا قابل فہم اور بلاجواز ہے اور یہ فیصلہ فریش طلباء کے حقوق پر ڈاکہ  ڈالنے کے مترادف ہے، جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ جو طلباء 2024 میرٹ پر داخلہ سے محروم رہ گئے ہیں ان کو کیونکر 2025 میں  چور دروازے سے داخلہ دیا جاسکتا ہے۔

26 ویں ترمیم میں حکومت جن 35 شقوں سے دستبردار ہوئی اگر انہی میں سے کوئی چیز 27 ویں ترمیم میں پاس کی جاتی ہے تو ہم اسے پارلیمنٹ کی توہین سمجھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ، نسٹ اور آغاخان یونیورسٹی کی طرف پنجاب میں بھی 2025 کی سیٹوں کے لئے صرف 2025 انٹری ٹیسٹ کا اطلاق کیا جائے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میڈیکل کالجز میں

پڑھیں:

کراچی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کا گن مین گرفتار، لیاقت محسود کی گرفتاری کیلیے چھاپے

کراچی:

گزشتہ روز کراچی کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے گن مین کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ کرنے والے گن مین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت معراج کے نام سے کی گئی ہے اور اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ لیاقت محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اس کے حوالے سے مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی موجودگی بڑھا دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: کراچی، رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ

واضح رہے کہ گزشتہ روز رام سوامی گزدرآباد اسپتال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے شاہ زیب نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا، جس پر علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے حادثے کا ذمہ دار ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے محافظوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے، مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس کے بعد ان کے گن مین نے فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان کے خلاف بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست دائر
  • کراچی میں ای چلان کیخلاف بس اونرز ایسوسی ایشن کی درخواست بھی دائر
  • نان بائیوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہری شدید پریشانی میں مبتلا
  • 5جی اسپیکٹرم پالیسی کب لائی جائے گی؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
  • جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو ، بحیثیت چیف اسکاؤٹ پاکستان کا اختیار تفویض
  • چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب پیر کو اسلام آباد میں ہوگا
  • چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار درآمد کنندگان ‘ حکومت‘ ہم نہیں: شوگر ایسوسی ایشن
  • کراچی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کا گن مین گرفتار، لیاقت محسود کی گرفتاری کیلیے چھاپے
  • آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد