بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, November 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ‘ڈیبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بابراعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
تیسرا T-20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگار)پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں ایک، ایک میچ جیت کر سیریز میں برابر ہیں۔ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ اسپنر عثمان طارق پاکستان کے لیے آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی پاکستان کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور عثمان طارق بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے تھی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز ٹیم کے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19ویں اوور میں 139رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کی۔31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 111 رنز کا معمولی ہدف 14ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، اوپنر بیٹر صائم ایوب نے ناقابل شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی، باؤلنگ میں فہیم اشرف نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے14 رنز دے کر 3 شکار کیے، نسیم شاہ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔