کراچی:

گزشتہ روز کراچی کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے گن مین کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ کرنے والے گن مین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت معراج کے نام سے کی گئی ہے اور اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ لیاقت محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اس کے حوالے سے مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی موجودگی بڑھا دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: کراچی، رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ

واضح رہے کہ گزشتہ روز رام سوامی گزدرآباد اسپتال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے شاہ زیب نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا، جس پر علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے حادثے کا ذمہ دار ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے محافظوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے، مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس کے بعد ان کے گن مین نے فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن لیاقت محسود

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار