اسلام آباد ہائیکورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف زیر سماعت کیس میں فریق بنانے کی درخواست منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے انجینئر محمد علی مرزا کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں انہیں گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف ڈاکٹر اسلم خاکی کی درخواست میں فریق بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست گزار کی جانب سے حافظ محمد طاہر ایوبی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض تھا جو دورکردیاگیاہے، ہم صرف مرکزی کیس میں فریق بننا چاہتے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا آپ نے سادہ درخواست دے دی ہے ، اس کے ساتھ کچھ بھی نہیں لگایا۔وکیل نے کہا مرکزی کیس کے ساتھ دستاویزات منسلک ہیں ، یہ متفرق درخواست ہے۔ عدالت نے انجییئر مرزا محمد علی کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ مرکزی کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہو گی۔
عدالتوں میں مقدمات سیاسی بنیادوں پر یا انتظامیہ کے کہنے پر آگے پیچھے کیے جائیں گے تو اس سے عدالتوں کی ساکھ متاثر ہوگی،اسد قیصر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: متفرق درخواست کیس میں فریق مرکزی کیس محمد علی
پڑھیں:
غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس پر سماعت کی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکیل کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا اور عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔