پمز برن سینٹر میں پلاسٹک سرجن کی تعیناتی چیلنج، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
پمز برن سینٹر میں پلاسٹک سرجن کی تعیناتی چیلنج، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز ہسپتال میں پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عبد الخالق کی بطورِ سپروائزر برن سرجن تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وزارتِ صحت، ای ڈی پمز، پی ایم ڈی سی، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاکٹر عبد الخالق سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس خادم سومرو نے ڈاکٹر محمد ابرہیم و دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست برن کیئر سینٹر کے ایک ڈاکٹر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عبد الخالق پلاسٹک سرجن ہیں اور ان کے پاس برن مینجمنٹ کی مخصوص تعلیم نہیں ہے، ایسے شخص کو برن کئیر سینٹر کی نگرانی کی ذمہ داری دینا غیر قانونی اور مریضوں کی زندگیوں کے لیے خطرناک ہے۔
درخواست گزار کے وکیل ساجد حمید یوسفزئی نے موقف اختیار کیا کہ برن کیئر سینٹر میں کسی ایسے ڈاکٹر کو تعینات نہیں کیا جا سکتا جس کا اس شعبے سے براہ راست تعلق نہ ہو۔
درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبد الخالق کی تعیناتی نہ صرف درخواست گزاروں کے حق کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی صحت کے لئے بھی سنگین خطرات پیدا کرتی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ پمز کے برن کیئر سینٹر میں کسی اہل اور مستند ڈاکٹر کو ہی سربراہ تعینات کیا جائے۔
عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربٹ کوائن کریش! 4 ماہ کی کم ترین سطح پر قیمت، سرمایہ کاروں میں کھلبلی دنیا کی بااثر ترین شخصیات:پاکستانی وزیر اعظم،فیلڈ مارشل،مفتی تقی عثمانی شامل صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر بلاول بھٹو کی ٹویٹ میں جو جو لکھا ہے وہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے، سینیٹر علی ظفر ستائیسویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، اگلے ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عبد الخالق پلاسٹک سرجن سے جواب طلب اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود شیخ رشید کو عمرہ روانگی سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے عین قبل روک دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے، مگر امیگریشن حکام نے انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات دکھانے کے باوجود سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ سے ہی اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انہیں واضح اجازت دی تھی کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں تک بھی پہنچا دی گئی تھی، تاہم امیگریشن افسران نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے بتایا کہ عدالت میں تمام فریقین اس بات پر متفق تھے کہ انہیں سفر سے نہیں روکا جائے گا، مگر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں کہا گیا کہ آپ نہیں جا سکتے۔ یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے اور وہ اس معاملے کو توہینِ عدالت کے طور پر دوبارہ عدالت میں اٹھائیں گے۔
شیخ رشید نے دو افسران عابد اور توقیر کے نام لے کر الزام لگایا کہ انہی دونوں نے انہیں سفر سے روکنے کا حکم دیا۔ یہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں اور اگر کسی ملک میں عدالت کے حکم کی کوئی حیثیت نہ رہے تو پھر اللہ ہی مدد کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عمرہ ضرور ادا کریں گے کیونکہ اللہ ہی اسباب پیدا کرنے والا ہے اور جن لوگوں نے انہیں روکا ہے وہ اپنے فیصلے پر جلد پشیمان ہوں گے۔