شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی 65ویں سالگرہ اور عالمی یوم شہر کے موقع پرایف نائن پارک، گندھارا سیٹیزن اینڈ ہیریٹیج سینٹر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں سی ڈی اے نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ 1960 کے بانی ویژن جو پائیداری، جدید منصوبہ بندی اور جدت پر مبنی ہے اسکو ازسرنو اجاگر کیا جائے۔چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، یو این ہبٹیٹ ، شہر ساز، ڈی ایچ اے سمیت ملک کے نامور آرکیٹیکٹس، ٹان پلانرز اور مختلف شعبوں سے وابستہ پروفیشنلز نے بھی شرکت کی۔ اسی طرح تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا و طالبات سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے اپنے شہر اسلام آباد کی خوبصورتی کا جشن منائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو 65 سالوں سے شہری منصوبہ بندی و ترقی کی علامت ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر میں ماسٹر پلان پر عملدرآمد ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایک اعلی پلان کا حامل شہر وراثت میں ملا ہے جسکا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام ونگز بالخصوص پلاننگ، انوائرمنٹ، فنانس، ایڈمنسٹریٹریشن اور انجینئرنگ نے شہر کی پلاننگ، تعمیر و ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کیلئے بھی دن رات کوشاں ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے شہر کی تعمیر و ترقی، خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے فنانشل خود مختاری، ڈیجیٹل اقدامات اور شہری منصوبہ بندی کیلئے سٹلائٹ امیجز کیلئے سپارکو کے تعاون جیسے اقدامات کو شہر کی تعمیر نو میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے میگا پراجیکٹس میں ایکسپو سینٹر، فائیو سٹار ہوٹلز اور کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے C-14، C-15، C-16، I-12، E-12، E-13، D-13، اور F-13 سمیت کئی دیرینہ رہائشی سیکٹرز کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، جبکہ مارگلہ انکلیو پراجیکٹ، ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیاتی اثرات کے جائزے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار شہری طریقوں کو اپناتے ہوئے اسلام آباد کو ایک ماڈرن اور ماڈل سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی)اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں سے ایک ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا دل ہے جہاں ملک کے تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور دیگر محکمے شہر میں امن و امان، سلامتی اور ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے پہاڑ، سرسبز ہریالی اور محفوظ ماحول شہر کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا سلامتی ہی ہماری طاقت ہے اور سلامتی کے بغیر ہم کسی بھی شہر کی خوبصورت ٹوپوگرافی اور سکون سے کبھی بھی لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور انکی پوری ٹیم اسلام آباد شہر کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں شہریوں کو بہترین سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کی وحدت اور تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت جدید نگرانی، ڈیجیٹل سسٹمز اور پولیس اسٹیشن آن وہیلز کے ذریعے شہریوں کی خدمت میں مزید بہتری لارہی ہے۔یو این ہیبٹیٹ پاکستان کے سینئر ایڈوائزر جواد علی خان نے سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کا ویژن اس سال کے عالمی یومِ شہر کے موضوع People-Centred Smart Cities سے ہم آہنگ ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہر ساز، الماس شکور نے شہری شمولیت اور ماحول دوست منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قدیم شہروں سے جدید دارالحکومتوں تک، حقیقی استحکام شہریوں کی شمولیت سے آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے شہر بنانے ہونگے جو نہ صرف اسمارٹ بلکہ انسان دوست ہوں۔تقریب میں سی ڈی اے کے سنیئر افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شہری پلانگ، ماحولیاتی تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں۔بعد ازاں دن کے دوسرے حصے میں اسلام آباد شہر میلہ کے عنوان سے ایک رنگا رنگ کمیونٹی فیسٹیول F-9 پارک میں منعقد ہوا جسمیں اسلام آباد کے 65 سالہ منصوبہ بندی کے سفر اور عالمی یومِ شہر کا جشن منایا گیا۔ فیسٹیول میں اسمارٹ انوویشن ڈسپلے، الیکٹرک گاڑیوں کی سواری، میوزیکل پرفارمنسز، ڈرم سرکل، بچوں کے تفریحی زونز اور مقامی کھانوں کے اسٹالز شامل تھے۔ اسلام آباد شہر میلہ نے شہریوں کو اپنے شہر کی شناخت سے دوبارہ جوڑنے اور پائیدار طرزِ زندگی کی نئی ٹیکنالوجیز دریافت کرنے کا موقع فراہم کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراب ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، مولانا فضل الرحمان اب ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، مولانا فضل الرحمان وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، پی پی اور ن لیگ میں نیا ڈیڈ لاک وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان آزاد کشمیر، وزارت عظمی کیلئے چوہدری یاسین کے نام پر پیپلزپارٹی میں اختلافات اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان حکومت کا کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد شہر میلہ ماسٹر پلان
پڑھیں:
قومی دن پر مبارکباد، ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، شہباز شریف
ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیے کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جمہوریہ ترکیے کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر عطا تارڑ بھی تقریب میں موجود تھے۔
ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ترکیے کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ترک صدر طیب اردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیے کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، کمال اتاترک نے جدید ترکیے کی بنیاد رکھی۔