سرکاری ملازمین کتنے ماہ کی تنخواہ ایڈوانس لے سکتے ہیں؟ وضاحت جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈ ایڈوانس کی مد میں 36 ماہ اور گریڈ 17 تا زائد کے سرکاری ملازمین 24 ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں حاصل کرسکیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ’’سرکاری اہل کاروں‘‘ کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین ’’افسران‘‘ کی کٹیگری کے زمرے میں آتے ہیں۔
میمورنڈم کے مطابق جب بھی وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے درخواستیں دیں گے تو انہیں فیڈرل گورنمنٹ رسیٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025ء کے مطابق ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس ادا کیا جائے گا۔
وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قانون کے مطابق سرکاری اہل کار 36 ماہانہ تنخواہوں کے برابر اور سرکاری افسران 24 ماہانہ تنخواہوں کے برابر رقم بطور ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس لے سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کے مطابق
پڑھیں:
پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری
ویب ڈیسک : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں پنشن کی رقم جلد ملنے والی ہے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے فنڈز جاری کر دیے ۔
جی ایم پی آئی اے ہولڈنگ شاہد رضا کے مطابق سی ای او پی آئی اے ہولڈنگ اسد رسول کی ہدایت پر 13 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زاید کے فنڈز جاری کردیے، فنڈز کی قلت کے باعث اس بار پنشن ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے سی ایل انتظامیہ کو فوری طور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں اب کوشش ہوگی آئندہ ماہ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی وقت پر ادائیگی ہو۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز