ہفتے میں کتنے صارفین چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟ ٹائم میگزین کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
ٹائم میگزین نے حال ہی میں اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کی بڑھتی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ یہ روزمرہ زندگی اور کام کے طریقوں میں انقلاب لا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، جو کبھی صارفین میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا ایپ تھا، اب ہر ہفتے 800 ملین سے زائد صارفین استعمال کر رہے ہیں، جو دنیا کی کل آبادی کا تقریباً 10 فیصد بنتا ہے۔ یہ اے آئی کے ابھرتے ہوئے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’چیٹ جی پی ٹی‘ نے ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈز کیساتھ ’ٹک ٹاک‘ اور ’انسٹاگرام‘ کو مات دیدیٹائم میگزین کی حالیہ تجزیے کے مطابق مئی 2024 سے جون 2025 کے درمیان تقریباً 1.
معلومات حاصل کرنے کے لیے 21 فیصد استعمال ریکارڈ کیا گیا، جبکہ باقی استعمال میں ملٹی میڈیا، تکنیکی اور دیگر امور شامل ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقیچیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی جدید صلاحیتوں اور فیچرز کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ اب ماڈل فوری جوابات دینے کے بجائے قدرتی زبان میں “تفکر” کرتا ہے اور درست نتائج فراہم کرتا ہے۔
صارفین چیٹ بوٹ کو ای میل، کلاؤڈ اسٹوریج، ویب براؤزرز اور کیلنڈرز جیسے بیرونی ٹولز سے بھی جوڑ سکتے ہیں، اور چیٹ جی پی ٹی پچھلی بات چیت کو یاد رکھ کر سیاق و سباق کے مطابق جواب دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟
چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی نے کہا کہ “چیٹ جی پی ٹی کا ایسا ماڈل بن جانا جو حقیقی کام کر سکے، ایک بہت اہم تبدیلی ہے۔”
ٹائم میگزین کے مطابق اے آئی اب ہر شخص کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے، اور چیٹ جی پی ٹی کو اب ذاتی معاون اور معلومات کے مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اے آئی ٹائم میگزین چیٹ جی پی ٹیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی ٹائم میگزین چیٹ جی پی ٹی ٹائم میگزین چیٹ جی پی ٹی کے مطابق اے آئی
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صارفین پر 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے,یہ اضافہ دسمبر، جنوری اور فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا,نوٹیفکیشن کا اطلاق لیسکو سمیت دیگر تمام بجلی کمپنیوں پر ہوگا۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
نیپرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں پیدا ہونے والے اضافی اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ حکومت نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بلوں میں اس اضافی ایڈجسٹمنٹ کو نوٹ کریں اور بروقت ادائیگی کریں۔