ٹائم میگزین نے مصنوعی ذہانت کے معماروں کو رواں سال کا ‘پرسن آف دی ایئر’ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ٹائم میگزین نے اعلان کیا کہ 2025 کا پرسن آف دی ایئر وہ افراد ہیں جنہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تخیل، ڈیزائن اور تعمیر کے ذریعے معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں اثرات ڈالے ہیں۔
ٹائم کے ایڈیٹر ان چیف سام جیکبز نے قارئین کے نام خط میں لکھا کہ پرسن آف دی ایئر دنیا کی توجہ ان لوگوں کی جانب مرکوز کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے جو ہماری زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ اور اس سال، کسی کا اثر اے آئی کے معماروں سے زیادہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیے: عالمی خلائی کانفرنس: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی سطح کے تبادلے کا آغاز
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ سال تھا جب مصنوعی ذہانت کی پوری صلاحیت سامنے آئی، اور یہ واضح ہو گیا کہ اب کوئی پیچھے ہٹنے یا اس سے بچنے کا راستہ نہیں۔ جو بھی سوال تھا، اس کا جواب اے آئی تھا۔
ٹائم میگزین نے اپنے 2025 کی پرسن آف دی ایئر کی دو کور تصاویر بھی جاری کی ہیں، ایک میں اے آئی کے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دوسری تصویر میں ٹیکنالوجی کے رہنما مارک زکربرگ، لیزا سو، ایلون مسک، جینسن ہوانگ، سیم آلٹمین، ڈیمس ہسابیس، ڈاریو اموڈی اور فی فی لی کو دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’اے آئی ایٹمی طاقت جیسی، نیا عالمی ’اے آئی کلب‘ بن رہا ہے‘
میگزین نے اے آئی کو سب سے اہم آلہ قرار دیا جو بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلے میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے بعد سب سے زیادہ اثرانداز ہو سکتا ہے۔
ٹائم میگزین کا یہ اعزاز گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے بعد حاصل کیا تھا، انہوں نے 2016 میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی ٹائم میگزین مصنوعی ذہانت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے آئی ٹائم میگزین مصنوعی ذہانت پرسن آف دی ایئر مصنوعی ذہانت ٹائم میگزین میگزین نے اے آئی
پڑھیں:
کراچی میں بارا کوڈا مشقوں کا دوسرا روز، ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ
بارا کوڈا مشقوں میں دنیا کے 22 ممالک کے 39 مندوبین نے شرکت کی، جنہوں نے میری ٹائم اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جاری بارا کوڈا مشقوں کے دوسرے روز لینڈ فیز میں ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران سمندر میں تیل رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار اور تیل پھیلنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشق میں ہیلی کاپٹر، جہاز اور بوٹس نے حصہ لیا۔
لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے 22 سال قبل کراچی کے ساحل پر پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے بعد ساحل کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا اور اس کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔ لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کہا کہ پی ایم ایس اے اور پاک بحریہ نے سمندر کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف طریقہ کار اپنائے جس سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ بارا کوڈا مشقوں میں دنیا کے 22 ممالک کے 39 مندوبین نے شرکت کی، جنہوں نے میری ٹائم اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔