—فائل فوٹو

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز ہو گیا۔

لاہور سے ترجمان بورڈ کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی سسٹم اینالسٹس بریفنگ کے لیے طلب کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ 13 دسمبر کو خصوصی تربیتی اور بریفنگ سیشن ہو گا

بورڈ کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ ای مارکنگ سے نتائج کی درستگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اٹینڈنس منیجمنٹ سسٹم حاضری کے عمل کو مؤثر بنائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سی پیک، پاک چین نئی تعلیمی و تحقیقی شراکتداری، اہم معاہدے طے

 

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان نئی تعلیمی و تحقیقی شراکت داری قائم ہو گئی، پنجاب یونیورسٹی اور چین کی یونیورسٹی آف جنان کے درمیان اہم معاہدے طے پاگئے ۔

معاہدوں پردستخطوں کی آن لائن تقریب وائس چانسلرآفس میں ہوئی ۔تقریب میں وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدعلی، یونیورسٹی آف جنان سےپروفیسرڈاکٹرڈوچنگ نےشرکت کی۔چینی صنعتی شراکت دار”ژینگسائی گروپ اورپاکستانی مرجان پولیمر انڈسٹریز بھی معاہدے کا حصہ دونوں جامعات سائنسی،انجینئرنگ اورٹیکنالوجی تحقیق میں تعاون کریں گی۔

معاہدےمیں اساتذہ اورطلباءکےباہمی تبادلےکےپروگرام پربھی اتفاق کیا گیا ۔پنجاب یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا دونوں جامعات مٹی کےکٹاؤ،ماحولیاتی بحالی اورپانی کےتحفظ اورمیٹریل کی تیاری پرمشترکہ تحقیق کریں گی۔زمین اورپانی کےتحفظ اورماحولیاتی بحالی کےلیےانٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری قائم کی جائےگی۔ان کا کہنا تھا معاہدہ پاک چین دوستی کانیاباب ہےجس میں پائیدارترقی کےمشترکہ منصوبےشامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 منظور کرلیا گیا
  • سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان
  • مستحقین کیلئے خوشخبری ,ادائیگیوں میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف
  • سی پیک، پاک چین نئی تعلیمی و تحقیقی شراکتداری، اہم معاہدے طے
  • ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
  • سالانہ امتحانی نتائج 2025ء کے حوالے سے حسین آباد پبلک اسکول سکردو میں رنگا رنگ تقریب
  • آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری
  • محکمہ خزانہ پنجاب کاسیپ سسٹم بند، آن لائن ادائیگیاں رک گئیں