اہلیہ اور بیٹے سےعدم ملاقات، رجب بٹ پر سنگین الزام
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) برطانیہ سے بے دخلی کے بعد پاکستان آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی والدہ سے تو ملاقات کرلی تاہم اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہیں کرسکے، جس پر صارف اُن پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمات اور قانونی مشکلات کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے تھے، جلاوطنی کے دوران اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
رجب بٹ کے بیرونِ ملک میں مقیم ہونے کے دوران اُن کے اور اہلیہ ایمان کے درمیان تنازعات بھی سامنے آئے تاہم بیٹے کی پیدائش کے وقت یوٹیوبر بہت زیادہ جذباتی اور بیوی سے والہانہ محبت کا اظہار آن لائن کرتے نظر آئے تھے۔
رجب بٹ نے بتایا کہ انہوں نے وطن واپسی کے بعد اپنی والدہ سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں سکون محسوس ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایمان اور بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ اہلیہ اپنی والدہ کے گھر پر ہیں اور دونوں سے جلد ملاقات ہوجائے گی۔
رجب بٹ نے کہا کہ اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہ ہونے پر خود کو ادھورا سمجھ رہا ہوں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد صارفین نے ایک بار پھر سوالات اٹھائے اور یوٹیوبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیٹے کی کمی محسوس ہورہی ہے تو سسرال جاکر پہلے اُس سے ملاقات کرلیتے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ رجب بٹ بہت مغرور ہے اس لیے وہ بیٹے سے ملنے گھر نہیں کیا۔ ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اہلیہ ایمان رجب سے نفرت کرتی ہے اور جب تک یہ جیل نہیں جاتا وہ خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور بیٹے سے سے ملاقات کے بعد
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔