9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
معروف سینیئر صحافی اور وی نیوز کے ایڈیٹر ان چیف، عمار مسعود نے کہا ہے کہ آج جنرل (ر) فیض حمید کو دی گئی سزا سے یہ ثابت ہوا کہ ادارے کے اندر احتساب کا کڑا نظام موجود ہے۔
آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے تناظر میں طلعت حسین کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کیس 15 ماہ تک چلا اور فیصلہ کسی سیاسی انتقام کے تحت نہیں سنایا گیا۔ کیس کے دوران فیض حمید کو گواہان اور وکلا کی صورت میں مکمل قانونی مدد بھی فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر
عمار مسعود نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ فوج کے سینے پر گہرا زخم ہے؛ جس شخص نے یہ کیا تھا اسے نہیں بخشا گیا۔ آج فیض حمید کی سزا آنے کو آنے والے فیصلوں کی ابتدا کہا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ammar masood Faiz Hamid Court Marshal عمار مسعود فیض حمید کورٹ مارشل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیض حمید کورٹ مارشل فیض حمید کو
پڑھیں:
ریڈ لائن کراس کرنے والے پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کراس کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے، فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کو غلط استعمال کیا، سیاسی معاملات کی مزید تحقیقات ہوں گی، فیض حمید تمام الزامات کے مرتکب پائے گئے، ٹاپ سٹی کیس میں بھی سزا ہوئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔