City 42:
2025-12-11@19:56:09 GMT

موٹروے ایم 5 بند

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

سٹی 42: موٹروے ایم 5 ملتان  سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند  کردی گئی ۔
 ترجمان  موٹر وے پولیس  کے مطابق  ملتان سے ایم 5 موٹر وے کو  حد نگاہ متاثر ہونے پر بند کیا گیا ہے ۔ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔

 دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔
دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں

بلغاریہ میں پر تشدد احتجاج، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پشاور کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سماعت کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: پشاور کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سماعت کاآغاز کردیا گیاہے ۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے باضابطہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار پشاورہائی کورٹ محمد زیب، پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف جسٹس عادل مجید، ڈسٹرکٹ سیشن جج پشاور انعام اللہ وزیر، سینئر سول جج ارشد علی مہمند اور دیگر جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس نے مذکورہ عدالت کا معائنہ بھی کیا اور ڈیوٹی پر موجود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سے مختلف عدالتی امور پر بات چیت کی اور ججوں کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کی گئیں، اب سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتیں پشاور میں فعال کر دی گئی ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
  • موٹروے ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند
  • موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • پشاور کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سماعت کا آغاز
  • فیض آباد کے لوپ بند، رش اوقات میں متبادل راستے تجویز
  • Aپنجاب: دھند کی وجہ سے 6 ٹریلر ٹرک آپس میں ٹکراگئے، 7 افراد زخمی
  • پنجاب: دھند کی وجہ سے 6 ٹریلر ٹرک آپس میں ٹکراگئے، 7 افراد زخمی
  • موٹروے کے دو سیکشنز شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند
  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ