حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم، پی سی بی نے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے قومی ٹیم کے بیٹر حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ۔ پی سی بی) تصدیق کی ہے کہ حیدر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ شامل ہیں۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد سے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔پاکستان کی جانب سے 35 ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلنے والے حیدر علی پاکستان شاہینز کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مانچسٹر پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔الزام سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے ان کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا انتظار کیا۔تاہم 25 ستمبر کو مانچسٹر پولیس نے عدم شواہد کی بنیاد پر کیس ختم کردیا اور عدالت میں مقدمہ لے جانے کا کوئی جواز نہ ہونے کی تصدیق کی۔الزامات ختم ہونے اور معطلی اٹھائے جانے کے بعد اب حیدر علی بی پی ایل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کے لئے تیار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔