پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی اور ان دنوں میں قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی لازم ہوگی۔ پتنگوں اور ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے جبکہ فائرنگ، ہلڑ بازی اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس سے قبل گورنر پنجاب سلیم حیدر کے دستخطوں سے بسنت کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا تھا، جس میں واضح شرائط اور سزائیں شامل ہیں۔ آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 2001 میں لگنے والی پتنگ بازی کی پابندی 25 سال بعد ختم کی گئی ہے، تاہم 18 سال سے کم عمر بچوں کو پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں والدین یا سرپرست ذمہ دار ہوں گے۔
آرڈیننس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف دھاگے سے بنی ڈور ہی استعمال کی جاسکے گی جبکہ دھاتی یا تیز دھار مانجھے کے استعمال پر سخت سزائیں مقرر ہیں، جن میں کم از کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ شامل ہے۔ اسی طرح ضلع میں موٹرسائیکلوں کو بھی متعین حفاظتی اصولوں کے مطابق چلانا ہوگا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کا ترمیمی بل پیش
راؤ دلشاد:پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کا ترمیمی بل پیش کر دیا گیا، جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے شامل کیے گئے ہیں۔
کالے شیشے رکھنے پر 6 ماہ قید یا 50 ہزار جرمانہ ہوں گے،کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر 6 ماہ قید ،50 ہزار تک جرمانہ ہوسکے گا،ون وے کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید ،50 ہزار تک جرمانہ ہوسکے گا،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ قید ،50 ہزار جرمانہ ہوسکے گا،ڈرائیور اور پیسنجر کے لئے سیٹ بیلٹ لازمی قرار دی گئی۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزارروپے جرمانہ ہو گا،تیز رفتاری پر تھری وہیلر کو 3 ہزار، گاڑی کو 5 ہزار جرمانہ ہوسکےگا،لگژری اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر تیز رفتاری کا جرمانہ 20 ہزار ہوگا،اوور لوڈنگ پر تھری وہیلر 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزارجرمانہ ہوگا،اوور لوڈنگ پر لگژری گاڑیوں کو 10 ہزار جرمانہ ہوسکے۔
سگنل جمپ پر موٹر سائیکل 2 ہزار، عام گاڑی 5 ہزار، ٹرانسپورٹ کو15 ہزار جرمانہ ہو گا،خراب لائٹس کے ساتھ گاڑی چلانے پر بھاری جرمانے مقرر کئے گئے،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار جرمانہ ہو گا۔
ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور
آرڈیننس متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کے سپردک دیا گیا ہے، جو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد بل ایوان سے منظور کرایا جائے گا۔