لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب نے بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ کیا۔ سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔ بسنت منانے سے متعلق جو قانون ہے اس پر سختی سے عملدرآمد ہو گا۔ پورے لاہور میں 7,6 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران تمام موٹرسائیکل پر حفاظت کیلئے راڈز لگائی جائیں گی۔ ڈور کی تیاری مخصوص جگہوں پر لاہور میں ہو گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاہور میں

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی کر لی، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی کر لی۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مخالف جماعتیں ہمیشہ یہی کہتی ہیں کہ جلسہ صحیح نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی تقسیم اس حد تک بڑھ چکی کہ نیشنل ڈائیلاگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، سیاست میں راستہ ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے نکلتا ہے۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ سب مل کر بیٹھیں، ملک میں پولرائزیشن کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ باشعور سیاست دان ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ترقی ہو۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں گرفتاریاں معمول ہیں، ان کے ساتھ اور کیا کریں گے؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے سیاستدانوں کی ملاقات کا سلسلہ بحال کیا جائے تو ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے، پاکستان کی سیاست سے کسی کو مائنس کرنا عوام کا اختیار ہے۔سابق سینیٹر نے کہا کہ جب آپ کسی کو وقت سے پہلے فارغ کر دیتے ہیں تو عوام ان کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں، یہی نواز شریف کے ساتھ ہوا تو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سامنے آیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
  • پاکستان میں فضائی آلودگی سے متعلق پہلی مستند جائزہ رپورٹ جاری
  • پورے لاہور میں بسنت منائی جائیگی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
  • حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ
  • شہریت سے متعلق افغانی خاتون کی درخواست پر عدم پیشرفت، ڈی سی کو توہین عدالت کا نوٹس
  • وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف اراضی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا
  • پنجاب کے بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلیاں، مظاہرے
  • لاہور: حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی کے کارکنان بلدیاتی قانون کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں
  • پی ٹی آئی نے جتنی سختی برداشت کرنی تھی کر لی، مصطفیٰ نواز کھوکھر