اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی۔ بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت ہوگی۔ سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی قومی ائیرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ قومی ائیرلائن کے تشخص کی بحالی پر تمام توانائیاں مرکوز کرے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی ٹیرف پالیسی ملکی صنعتی پیداوار کو مثبت انداز میں سہولت پہنچانے کیلئے نافذکی گئی،انقلابی قدم ہے۔ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے۔ صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی درآمدات، کسٹمز ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کے ارکان نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ وزیراعظم نے سفارشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ملکی صنعتی پیداوار بڑھانے اور کاروباری و سرمایہ کار حضرات کو ہرممکن سہولت فراہم کریں۔ وزیراعظم نے بارڈر پر کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووسوبیانتو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے حالیہ سیلاب اور تودے گرنے سے جانی مالی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم کی پاکستان کی طرف سے ہرممکن امداد و معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا موسمیاتی تبدیلی سے پیدا آفات سے یکساں طور پر متاثرین ہیں۔ سیلابی ہنگامی حالات‘ بحالی اور تعمیرنو کے کام کی معاونت کرنے کے لئے تیار ہے۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار یکجہتی اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) کرغزستان کے صدر صادر ڑپاروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نورخان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی کرغزستان کے صدر کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ کرغزستان کے صدر طیارے سے باہر آئے تو صدر مملکت آصف علی زرداری ان سے بغلگیر ہوئے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ان سے پرجوش مصافحہ کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے کرغزستان کے صدر صادر ڑپاروف کو پھول پیش کئے۔کرغزستان کے صدر کا اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں کے پرچم تھامے بچوں نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ کرغزستان کے صدر کو اسلام آباد پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ صدر صادر ڑپاروف دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر  پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے  ہیں۔ دورے کے دوران کرغزستان کے صدر اسلام آباد میں بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ کرغزستان کے صدر کے ساتھ وفد میں اعلیٰ سرکاری عہدیدار اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ کرغز صدر کے دورے میں کئی معاہدے سائن کئے جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کے صدر قومی ائیرلائن شہباز شریف نے اسلام ا باد کہ قومی

پڑھیں:

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم آج پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کی میزبانی کریں گے۔ 

پاکستان بلآخر  قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی طویل عرصے سے زیر انتظار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے اور بولی جمع کرانے کا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کیا گیا ہے۔ 

باخبر حکام نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سلسلے میں تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کو آج (بدھ) وزیراعظم ہاؤس میں ایک ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ 

این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی

 حکام کے مطابق یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ حکومت اس تاریخی معاملے کو مکمل کرنے کے لیے اپنی اب تک کی سب سے مضبوط کمٹمنٹ ظاہر کر رہی ہے۔ 

بولی کا عمل 12 سے 15 دسمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے، ظہرانے کے دوران وزیر اعظم سے توقع ہے کہ وہ پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کا شکریہ ادا کریں گے اور اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹریٹیجک شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گی۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے قومی پرچم بردار ائیرلائن کی فروخت کے لیے بڑے کاروباری گروپس کو ساتھ لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کرغزستان کے صدرپاکستان کے دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • قومی ایئرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، براہ راست نشر کی جائے گی، وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا
  • کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
  • قومی ایئرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبر کوبراہ راست نشر کی جائیگی، وزیرِ اعظم
  • کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا
  • کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا
  • پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر