data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:  کرغزستان کے صدر صادر جباروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔صدر مملکت اور وزیراعظم  نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا  استقبال کیا۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، کرغز صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

کرغز صدر کی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچے تو صدرمملکت اور وزیراعظم  نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔۔ معززمہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ، بچوں نے پھول پیش کیے ۔ وزرا اور اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی کرغزستان کے صدرکے ساتھ ہے۔

کرغز صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔  خطے کی صورتحال اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

کرغزستان کے صدر پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔۔ معزز مہمان کو وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ کرغزستان کے صدر صادر جباروف  وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر  پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے  ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کے صدر

پڑھیں:

وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم برطانیہ سے نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔

شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ پہنچے اور پھر وہاں سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

وزیراعظم چار روزہ دورے پر برطانیہ گئے تھے جہاں اُن کا طبی معائنہ بھی ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا
  • کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
  • کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا
  • کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا
  • وزیراعظم لندن سے  وطن  واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے