دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست، آئس لینڈ سرفہرست
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
آئس لینڈ (ویب ڈیسک) گلوبل پیس انڈیکس کی طرف سے دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں آئس لینڈ کو محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔
گلوبل پیس انڈیکس کی طرف سے کی جانیوالی درجہ بندی کے دوران دنیا کی تقریبا سو فیصد آبادی کا احاطہ کیا گیا، محفوظ ترین ممالک میں جرائم کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔
جبکہ فوجی معاملات، اندرونی تنازعات، سیاسی عدم استحکام، مضبوط سماجی بہبود کا نظام، تعلیم، انصاف کا نظام اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں اور مضبوط ڈیجیٹل سیکیورٹی سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مذکورہ محفوظ ترین ممالک میں آئس لینڈ پہلے نمبر پر ہے جو 2008 سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہاں کے باشندوں کی متوقع عمر 82.
آئر لینڈ اس درجہ بندی میں دوسرے جبکہ آسٹریا تیسرے نمبر پر رہا۔
چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ، پانچویں پر سنگاپور، سوئٹزرلینڈ چھٹے نمبر پر، پرتگال ساتویں، ڈنمارک آٹھویں، سلووینیا نویں اور ملائیشیا کو 10ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محفوظ ترین ممالک ا ئس لینڈ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔