راولپنڈی:

راولپنڈی میں ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال شروع کردیا گیا۔

سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر رش اور گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

فرحان اسلم نے کہا کہ ڈرونز کی نشاندہی پر ٹریفک وارڈنزفوری کاروائی کریں گے، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ٹی او نے کہا کہ قانون شکن عناصر کیخلاف سخت اور بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے، زیرو ٹالرنس کی بدولت ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں میں واضح کمی ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کیلئے گی گئی ہے، قانون پسند اور مہذب شہری چالانوں سے محفوظ ہیں، ٹریفک پولیس کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار