چالان سے بچنے کے لیے گدھے نے بھی ہیلمٹ پہن لیا، دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پنجاب میں غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران درجنوں موٹر سائیکل سوار گرفتار کیے گئے اور موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے اور کم عمر ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عوام کی جانب سے ہیلمٹ پہننے کے قوانین کو لے کر سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیوز شیئر کیں جن میں متعدد افراد کام کے دوران اور یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہنے نظر آئے تاکہ چالان سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف پنجاب پولیس کا نیا ہتھیار کیا ہے؟
حال ہی میں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گدھا گاڑی چلانے والے شخص نے نہ صرف خود ہیلمٹ پہنا ہوا ہے بلکہ اپنے گدھے کو بھی ہیلمٹ پہنایا ہوا ہے۔ ویڈیو بنانے والے صارف نے اس سے سوال کیا کہ آپ نے ہیلمٹ کیوں پہنا؟ جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ میرا چالان ہوا تھا اس لیے پہنا ہے۔
کھوتی ریڑھی کے ڈرائیور کے ساتھ کھوتی کا ہیلمٹ پہننا بھی ضروری ہے ورنہ چالان ہو گا۔ حکومت پنجاب ???? pic.
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) December 2, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے۔ کچھ نے کہا کہ عوام کسی کام میں سنجیدہ نہیں ہو سکتی، جبکہ کئی نے زور دیا کہ ہیلمٹ پہننا ضروری ہے اور اس کا مذاق نہیں بنانا چاہیے۔ محمد حماد نامی صارف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے مواد پر ایکشن لیا جائے کیونکہ لوگ قانون کا مذاق بنا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب میں قوانین گدھا گاڑی ہیلمٹ ہیلمٹ ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب میں قوانین ہیلمٹ ویڈیو وائرل
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔