امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:(آئی پی ایس)
امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے چند ہی قدموں کے فاصلے پر پیش آنے والے فائرنگ کے دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا جب کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گورنر مغربی ورجینیا نے واقعہ کے بعد دونوں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔
واقعے کے فوراً بعد پورا علاقہ پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز سے بھر گیا۔ وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا، جب کہ اطراف کے علاقے خصوصاً آئی اسٹریٹ کو سیل کر کے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو فوری طور پر واقعے کی مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے اور وہ لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مختلف ایجنسیاں مل کر واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آور کو جانور قرار دیا اور کہا کہ نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا بھاری قیمت چکائے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار شدید زخمی ہیں جبکہ حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد معمول کی کارروائیاں بحال کر دی گئیں۔
امریکی سکیورٹی اداروں کی ہنگامی پریس بریفنگ میں مزید 500 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست ہدایت پر اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اور ہم واشنگٹن کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا رہے ہیں۔
ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ وائٹ ہاؤس کے باہر دو نیشنل گارڈ اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا۔
کاش پٹیل نے مزید کہا کہ ملزم کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور اس وقت واشنگٹن میں کوئی دوسرا مشتبہ شخص نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری پاکستان دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وائٹ ہاؤس کے دیا گیا کہا کہ
پڑھیں:
حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔