لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب  کے ضلع  تلہ گنگ سے گرفتار کیے جانے والے افغان دہشتگرد کا بیان سامنے آگیا۔

افغان شناخت یافتہ دہشتگرد نے ویڈیو بیان میں اپنا نام قاسم عرف حسن بتایا اور کہا کہ ’میری قوم دلوذی اور میں افغانستان گردیزولایت کا رہنے والا ہوں، 10سال پہلے افغانستان سے لکی مروت پاکستان میں آئے، یہی پلے بڑھے، رزق کمایا اور یہاں کے لوگوں سے  پیار ملا‘۔

دہشتگرد کے مطابق’2025 میں سرہ درگہ میں میری  طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی، اس نے مجھے جہاد کی طرف دعوت دی اور  فدائی کرنے کا کہا، کمانڈر ارمانی نے فوجی قلعہ پر فدائی کرنے کی غرض سے ریکی کرائی لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم فوجی قلعہ پر فدائی حملہ نہیں کر سکے‘۔

عوام کیلئے خوشخبری، سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

دہشتگرد  نے مزید بتایا کہ’  کمانڈر ارمانی کے مشورے پر میں تنظیم میں واپس چلا گیا، اس  نے مجھے تنظیم میں  نئے لوگ تلاش کرنے کیلئے کہا،  میں نے 5 بندے اس  کے حوالے کیے اور  فی بندہ مجھے 10ہزار روپے ملے، ستمبر میں پنجاب چلا گیا، پنجاب جانے کا مقصد لڑکے تلاش کرنا اور تنظیم میں شامل کرنا تھا لیکن پنجاب میں کچھ دن گزارنے کے بعد مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا‘ ۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کراچی: میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا ہے کہ کراچی میں میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے دو ملزمان کو اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔

دو روز قبل ولایت علی کالونی میں گھر کے اندر میاں بیوی پر تیز دھار آلے اور پتھر سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 45 سالہ فیروزہ زوجہ مرشد اور 50 سالہ مرشد ولد جلال خان شدید زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے رات گئے کارروائی کے دوران ملزم سہیل عرف اسلم کو زخمی حالت میں جبکہ اکرم عرف لنگڑا کو بغیر زخمی کیے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف ڈکیتی، اسلحہ اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات پہلے سے درج ہیں، جبکہ ان کے زیر استعمال برآمد ہونے والا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی۔

تفتیش کے مطابق مضروبہ نے کچھ عرصہ قبل اپنا مکان ملزم اکرم کو کرائے پر دیا تھا، تاہم کرائے اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی پر دونوں فریقین کے درمیان تنازع چل رہا تھا، خاتون نے مکان خالی کروانے اور بقایا جات کی وصولی تک کرائے دار کا سامان گھر میں تالا لگا کر روک رکھا تھا، جس پر ملزم اکرم مشتعل ہو گیا اور اپنے بہنوئی سہیل عرف اسلم کے ساتھ مل کر میاں بیوی پر حملہ کر دیا۔

ملزمان نے تیز دھار آلے اور پتھر کے وار کرکے دونوں میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جو تاحال زیر علاج ہیں، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر جائے وقوعہ سے تشدد میں استعمال ہونے والا پتھر بھی برآمد کر لیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ زخمیوں کے بیٹے محمد شکیل کی مدعیت میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار
  • طاہرہ سید کے انتقال کی افواہیں، گلوکارہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
  • اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان