پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے، جانتی ہوں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے ہمیں، آگے بڑھتے رہنا ہے۔
فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کے آخری روز تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوان وعدہ کریں پاکستان کا پرچم بلند رکھیں گے، اپنے ملک کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔ مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور کور کمانڈر لاہور کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا پاکستان آرمی، کور کمانڈر لاہور اور حکومتِ پنجاب کی بھی مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، شاندار کامیابی پر محمدوسیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دونوں حریف مقابلے کےلیے بھرپور محنت کرتے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :